امام حسین ؑ نے قربانی اورصبرکی لازوال داستان رقم کی،تصورحسین شاہ
گوجرخان (تحصیل رپورٹر) امام عالی مقام نواسہ رسول حضرت امام حسین نے غرور ملوکیت توڑ دیا ظلم و بربریت کے سامنے صبر اور قربانی کی لازوال داستان رقم کر دی قیامت تک اقوام عالم اور اسلامی امہ میں دو ہی کردار باقی رہے ہیں ، امن محبت ، صبر ، عبادت ریاضت کی بات ہوگی تو حسینیت زندہ باد کا نعرہ لگے گا، ظلم بربریت ، تشدد اللہ و رسول کی حدود کی پامالی کا نام یزید بن گیا قیامت تک یزیدیت مردہ باد کا نعرہ لگتا رہے گا، سکول کالجز اور گھروں میں آنے والی نسلوں کو اسوہ رسول سیرت رسول اور سیرت حسینی سے روشناس کروانا ہوگا ورنہ ہماری داستان نہ ہو گی داستانوں میں ، اغیار دشمن دین سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا زہر ہماری نسلوں تک پہنچا رہے ہیں ، ہمیں اپنی نسلوں کو بچانا ہوگا دین کا شعور دینا ہوگا سیرت کے تذکرے کرنے ہوں گے درود سلام کے نغمے الاپنے ہوں گے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ سید تصور حسین شاہ نے السردار فاؤنڈیشن گوجرخان میں منعقدہ محفل ذکر حسین میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔