احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ قبول نہیں ،چوہدری اشتیاق

احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ قبول نہیں ،چوہدری اشتیاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)پانامہ ایشو میں چھ سو قریب پاکستانیوں کے نام شامل تھے لیکن تمام اداروں نے صرف ایک شخص کو نشانہ بنا رکھا ہے احتساب کے نام پر انتقام کا سلسلہ قبول نہیں ،نوا زشریف کو نااہل قرار دیکر عدلیہ نے سیاہ فیصلہ کیا سابق وزیر اعظم کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں اگلا الیکشن بھی ن لیگ کا ہے ان خیالات کا اظہار او پی ایل کے چیئرمین چوہدری اشتیاق نے پوٹھوہار پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا یاد رہے کہ چوہدری اشتیاق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ ایک ہی طیارہ میں وطن واپس پہنچے تھے اس موقع پر او پی ایل کے جنرل سیکرٹری راجہ قاسم جاوید بھی موجود تھے چوہدری اشتیاق نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو برسوں اور مرنے کے بعد انصاف ملتا ہے پانامہ کے معاملہ پر نوازشریف کیس کی جس برق رفتاری سے سماعت کی گئی اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے اس عمل سے بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی میں بیرون ممالک مقیم لاکھوں پاکستانی بھاری زرمبادلہ بھیج کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں جمہوری حکومتوں کیخلاف سازشوں کے باعث پاکستانوں کی اکثریت کے دل دکھتے ہیں پانامہ کی آڑ میں جس طرح میاں نوازشریف کی ذات کو ٹارگٹ بنایاگیا اس میں بہت سی طاقتیں ملوث ہیں نوازشریف کو نااہل قرار د کر درحقیقت ملکی تعمیر وترقی کا راستہ روکا گیا چوہدری اشتیاق نے کہا کہ لندن سے پاکستان کے سفر کے دوران انہوں نے میاں نوازشریف کے ساتھ طویل مشاورت اور باہمی صلاح مشورے کئے اس موقع پرنوازشریف نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح تھی کہ جب سے انہوں نے اقتدار سنبھالا وہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور عالمی برادری میں ایک نام دینا چاہتے تھے اپنے دور میں دہشت گردی کا خاتمہ امن وامان بحال ملک بھر میں سڑکوں کا جال اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بڑ ی حد تک اس میں کامیابی بھی حاصل کی چوہدری اشتیاق نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ نوازشریف کا ایک بڑاکارنامہ ہے آمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن اور میاں نوازشریف عوامی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔