مری،محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیاگیا

مری،محرم الحرام کے جلوسوں کیلئے ٹریفک پلان جاری کردیاگیا

  

مری(تحصیل رپو ٹر)مری میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہدکے احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان نے عمل کرتے ہوئے مری میں محرم الحرام کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کیا سیکیورٹی کے پیش نظرروڈ پر جلوس کی وجہ سے محرم الحرام کے دنوں میں RMKروڈ تریٹ کے مقام سے ,، 08 محرم الحرام کو 29ستمبر10بجے رات سے03 بجے صبح تک، 09 محرم الحرام کومورخہ30ستمبر کو 10بجے رات سے 01بجے رات تک بند رہے گی۔ 10محرم الحرام مورخہ01اکتوبرکو 01بجے دن سے لیکر اختتام جلوس تک راولپنڈی مری کشمیر روڈ(RMK) روڈ ٹریٹ کے مقام سے بند رہے گی 10 محرم الحرام کو نیومری روڈ اور کوٹلی ستیاں روڈ پرموہڑہ سیداں ، بھمروٹ سیداں ، بن بازار تا سنگسیری بازار بوقت ضروت ڈائیورش لگائی جائے گی ۔10محرم الحرام کو مری شہر لالہ زار ٹرن ، سول ہسپتال مری ، لوئر مال ، مرحبا چوک امتیاز شہید روڈ پر 01بجے دن سے اختتام جلو س تک کسی قسم کی گاڑی انٹر نہیں ہونے دی جائے گی عوام اور شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بانسرہ گلی ، گھوڑا گلی ، تریٹ بازار ، سالگراں اور سترہ میل ٹول پلازہ پر ڈائیورشن پلان کے مطابق ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے عوام سے یہ اپیل کی جاتی ہے کہ اس ٹائم کے دورانیہ میں مری سے راولپنڈی اسلام آباد آنے و جانے کے لئے ایکسپریس وے کا استعمال کریں اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز افسران کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ اپ کو پریشانی سے بچا جا سکے اور کئی بھی کوئی نا خوشگوار واقع رونما نہ ہو۔ ٹریفک وارڈنز آفیسر اپکے معاون اور اپکے دوست ہیں سرکل کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم یا شکایت کی صورت میں فوری ہیلپ لائن 1915 آفس نمبر0519269200 پر رابطہ کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -