پختونخواہ میں پولیس اصلاحات کے ثمرات سامنے آرہے ہیں،اشفاق انور
مری لورہ(تحصیل رپو ٹر)ڈی پی او ایبٹ آباد سید اشفاق انورنے کہا کہ خیبر پختون خواہ کی حکومت نے پولیس میں جواصلاحات کی ہیں اس کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں اور ہر تھانے میں ڈیوٹی انجام دینے والے پولیس افسران اور اہلکار اپنے فرائض منصبی پوری دیانت اورتندہی سے انجام دے رہے ہیں اوراب ہر تھانہ ظلم کرنے والوں کی پشت پناہی کی بجائے مظلوم کا ساتھ دیتا ہے اورعوام کوبلاتفریق انصاف مل رہا ہے اوراس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے پولیس سے سیاسی اور سفارشی کلچر کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے کیونکہ مجرم مجرم ہوتا ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے ہی کیوں نہ ہو انہوں نے ان خیالات کا اظہار تھانہ سرکل لورہ میں منعقدہ ایک کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی ایس پی حویلیاں سید مطلوب حسین ، سیاسی وسماجی اور مذہبی شخصیات سمیت بلدیاتی نمائندوں اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی انہوں نے کہا کہ ضلع ایبٹ آبادکے تھانہ لورہ میں ایس ایچ اور ہارون خان کی تعیناتی کے بعدایک انقلابی تبدیلی آئی ہے کیونکہ انہوں نے اہل علاقہ اورعوام کے تعاون سے یہاں جرائم کو کم کرنے خصوصامنشیات کی لعنت کو ختم کرنے سمیت جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور چھوٹے چھوٹے گھریلو مسائل اور جھگڑے کونسلنگ کے ذریعے حل کیے اور یہی وجہ ہے کہ آج ا س کھلی کچہری میں مقررین کے ساتھ عوام کی جانب سے ان کی تعریف اور حوصلہ افزائی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ انہوں نے عوام کی بھلائی کے کام کیے ہیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے احمد علی خان ناظم یو سی لورہ ،ساجد علی عباسی ممبر ضلع کونسل نگری ٹوٹیال، مبشر حسین عباسی، ماسٹر منظور،افتخاراحمد،عطاء اللہ جان نائب ناظم لورہ، محمد اشتیاق عباسی ممبر یو سی گورینی،محمد فضل رحیم، سابق ناظم اظہار الحق عباسی یو سی پھلہ ،ندیم خان سرپرست اعلی انجمن تاجران لورہ حق نواز عباسی اور دیگر نے ڈی پی اوایبٹ آباد کی جانب سے لگائی جانے والی کھلی کچہری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پولیس اور عوام کے تعلقات کے لیے خوش آئند قرار دیا اور سرکل لورہ کی حدود میں جرائم کے خاتمہ کے ایس ایچ او کی کارکردگی کو نہ صرف سراہا بلکہ بھرپور تعاون کی بھی یقین دہانی بھی کرائی اور اس فرض شناس آفیسر کو اسی تھانے میں لمبے عرصہ کے لیے مزید خدمات کا موقع دینے کی استدعا بھی کی تاکہ آنے والی نسلوں کو سماج دشمن عناصر ٹمبرمافیا، منشیات فروش، اسلحہ مافیا سے نجات دلائی جا سکے اوریہاں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں نان رجسٹرڈ گاڑیوں اور کمسن موٹر سائیکل ڈرائیورز کے خلاف کاروائی بھی عمل میں لائی جاتی رہے تھانہ لورہ کے ایس ایچ اوہارون خان نے کہا کہ تھانہ لورہ میں میری تعیناتی ہوئے اڑھائی ماہ ہوئے ہیں اس دوران میں نے دن رات ایک کر کے عوام کے تعاون سے جرائم کے خاتمہ کے لیے کام کیا اور میرے کردار کے ساتھ ساتھ اعلی افسران کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا ہے اس موقع پر عوام نے ڈی پی او سے علاقہ میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ جیسی لعنت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرائے جانے اور سرکل لورہ میں جرائم پر مزیدقابو پانے کے لیے کوہالہ ،نگری ٹوٹیال سمیت دو مزیدمقامات پر پولیس چوکیوں کے قیام کا مطالبہ بھی پیش کیا ۔