مظفرآباد،بسلسلہ محرم الحرام پولیس،سکیورٹی اداروں کا فلیگ مارچ

مظفرآباد،بسلسلہ محرم الحرام پولیس،سکیورٹی اداروں کا فلیگ مارچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادکشمیرکے دارالحکومت مظفرآباد میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا ۔مظفرآباد ریجن کی قیادت ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سردار گلفراز احمد خان نے کی ۔جنہوں نے دارالحکومت ضلع مظفرآباد،نیلم اور جہلم ویلی کے اضلاع کے تفصیلی دورے کیے اور 7محرم الحرام سے لیکر 10محرم الحرام تک برآمد ہونے والے جلوسوں اور مقررہ راستوں ،سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات سمیت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایات جاری کیں ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردار گلفراز احمد خان نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام کو یہ باور کروانا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تحفظ کیلئے ہر دم متحرک ہیں ۔نیز سماج دشمن عناصر کو یہ پیغام دینا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ہر صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔فورس اور امدادی ٹیموں نے حصہ لیا ۔انہوں نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق جلوس کے راستوں میں کلوز سرکٹ ٹٰ وی کیمروں کی تنصیب سمیت کسی بھی شخص کو چھت پر جانے کی اجازت نہ ہوگی بلکہ مقررہ راستوں کی چھتوں پر مسلح پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں ۔دارالحکومت مظفرآباد سمیت جن جن مقامات پر زوالجناح کے جلوس برآمد ہونگے ان میں مظفرآباد امام بارگاہ ،مجہوئی شریف ،ساون کچھا ،نیلم وغیرہ کے علاقے شامل ہیں ۔جہاں 10محرم الحرام کو مرکزی امام بارگاہوں سے جلوس برآمد ہونگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آزادکشمیر کے جملہ داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی ،رات کے گشت کو بڑھانے سمیت پولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔غیر ریاستی افراد کو بدوں شناخت بیدخلی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔