آزادکشمیر میں سیاحت کومکمل صنعت کادرجہ دے رہے ہیں،مشتاق منہاس
مظفرآباد(بیورورپورٹ)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس مظفرآباد کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائی سٹی مدینہ مارکیٹ میں عالمی یوم سیاحت کے موقعہ پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر سیاحت راجہ مشتاق منہاس نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس تقریب میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات ، سینئر ٹیوٹر صاحبان ،محکمہ اطلاعات اور نظامت سیاحت کے افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ سیاحت کو ایک مکمل صنعت کا درجہ دینے کیلئے حکومت آزاد کشمیر نے دوررس اقدامات کررہی ہے جس سے علاقے کی اقتصادیات میں ایک معاشی انقلاب برپا ہوگا ۔لوگوں پیداواری صلاحیت میں اضافہ سے انکی آمدنی میں اضافہ کیساتھ روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔اس موقعہ پرانہوں نے کہا کہ اس ملک میں ناخواندگی اور جہالت کے خلاف جہاد میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور یونیورسٹی کی مظفرآباد کیمپس کی انتظامیہ ریجن میں ایک بہتر تعلیمی اور علمی وادبی ماحول قائم کرنے کیلئے جو کاوشیں کررہی ہے وہ قابل ستائش ہیں ۔انہوں نے سیا حت کے عالمی دن کے حوالے سے اتنی زبر دست تقریب منعقد کرنے پر پروفیسر محمد زبیر ساجد کو مبارکباد پیش کی اور آئیندہ بھی اس نوعیت کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔انہوں نے اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل نظامت سیاحت سردار جاوید ایوب نے بطور مہمان مقرر تقریب سے خطاب کیا۔انہوں نے حاضرین کو آزاد کشمیر میں سیاحت کی ترقی کیلئے کئے گئے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں سیاحت معیشت کے ایک انتہائی اہم شعبے کے طور پر سامنے آرہا ہے ۔ ہم سیاحت کی ترقی کیلئے ایک بہتر انفراسٹرکچر فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں جس کے نتیجے کے طور پرکچھ عرصے تک آزاد کشمیر کے اہم علاقوں کے مابین علاقائی بعد دور ہوگا فاصلے سمٹ کرکم ہوں گے بلکہ جلد ہی یہاں کی معیشت میں خوش آئیند تبدیلیا ں رونما ہوں گی۔ اس موقعہ پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر پروفیسر محمد زبیرساجد نے اپنے استقبالیہ خطاب میں مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے وزارت سیاحت کو ملک میں سیاحت اور کھیلوں کو کو فروغ دینے کیلئے موثر حکمت عملی اور منصوبہ بندی کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔نیلم کو نوری ٹاپ کے زریعے وادی کاغان سے ملانے سیاحت کے میدان میں ایک نئی دنیا آباد ہوگی۔جس کے مقامی آبادی اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔مظفرآباد شہر میں حکومت نے تعلیمی اداروں میں میرٹ پر تبادلون اور تعیناتیون کے زریعے سکولون اور کالجوں ایک بہتر انتظامی ماحول پیدا کیا ہے جس کے خوشگوار اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ میں یہاں کی سکول مینیجمنٹ کمیٹی کا ایک عرصہ سے حصہ ہوں اور اس حیثیت سے اس تاریخی ادارے میں صدرمعلمہ کی صورت میں ایک باصلاحیت ایڈمنسٹریٹرکی تعیناتی پر حکومت کومبارکباد کا مستحق سمجھتا ہوں۔موصوفہ نے اس ادارے کو پھر سے بحال کرنے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں جس سے یہاں کی انرولمنٹ اور نتائج نہایت خوشگوار اثرات مرتب ہورہے ہیں جو بہت حوصلہ افزاء ہے۔ قبل ازیں میزبان ادارہ کی طالبات نے مہمان خصوصی کی ادارہ میں آمد پر انہیں گلدستہ پیش کیا اورنہایت دل آویز آواز میں تلاوت ،نعت اور ملی نغمے پیش کئے جسے حاضرین بہت تعریف کی ۔اس موقعہ پر پرنسپل محترمہ نازش اکبر نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کا ادارہ میں آمد پر شکریہ ادا کیا ۔