لارنس کالج تا پنجاب ہاؤس سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے،عوامی حلقے

لارنس کالج تا پنجاب ہاؤس سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مری(تحصیل رپو ٹر ) لارنس کالج تا پنجاب ہاؤس اے پی ایس سکول سڑک کی تعمیر کے دوران ناقص اور غیر معیاری میٹریل کا استعمال محکمہ ہائی وے اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے چار کروڑ کی خطیر گرانٹ کو پانی کی طرح ضائع کیا جارہا ہے مذکورہ شاہراہ کی تعمیر ومرمت کیلئے خصوصی فنڈزدئیے گئے تھے لیکن اس کی تعمیر کے دوران انتہائی غیر معیاری میٹریل استعمال کئے جانے سے سڑک تعمیر کے ساتھ ہی جگہ جگہ سے دوبارہ کھنڈرات میں تبدیل ہورہی ہے عوامی حلقوں نے اس صورتحال میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ،صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور،سیکرٹری پنجاب ہائی وے اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔