انسداد دہشتگردی عدالت،مختلف کیسوں کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی

انسداد دہشتگردی عدالت،مختلف کیسوں کی سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے مختلف مقدمات کے کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کر دی جبکہ ایک کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرلیا ہے ،گذشتہ روز عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم عبدالواحد وغیرہ کے کیس میں 1گواہ کا بیان قلمبند کرکے سماعت 2اکتوبر،اسی تھانے میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم دانیال کیس کی سماعت 11اکتوبر، ڈاکٹر جاوید،خالد محمودعزت اللہ اور ستار خان کیسوں کی سماعت11اکتوبر ، تھانہ نیلہ چکوال میں درج قتل ، اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم ظفر اقبال کیس کی سماعت10اکتوبر،تھانہ ریس کورس میں درج قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم محمد ارشد وغیرہ کیس کی سماعت 10اکتوبر، تھانہ مری میں درج دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم پیر عظمت کیس کی سماعت 4اکتوبر، تھانہ صدر بیرونی میں درج پولیس مقابلہ اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان نوازش وغیرہ کیس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -