اغواء برائے تاوان، بارود برآمدگی مقدمات میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور

اغواء برائے تاوان، بارود برآمدگی مقدمات میں 2 ملزمان کی درخواست ضمانتیں ...

  

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے اغواء برائے تاوان اور بارود برآمدگی کے مقدمات میں 2ملزمان کی درخواست ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔گذشتہ روز تھانہ چونترہ میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزم ندیم سلطان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کرتے ہوئے منظور کرلی اور ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا اور پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے جب کہ تھانہ ٹیکسلا میں درج بارود برآمدگی کے مقدمے میں ملوث ملزم عبدالرحمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت مکمل کرنے کے بعد منظور کرلی اور ملزم کو ایک لاکھ کے مچلکے داخل کرانے کا حکم دیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -