شاہ جمال‘ اتائی کے انجکشن سے بچہ جاں بحق‘ وٹرنری ڈاکٹر گرفتار
شاہ جمال(نمائندہ پاکستان)عطائی کے انجکشن سے تین سالہ بچہ جاں بحق والدین غم سے نڈھال ڈاکٹر گرفتار۔شاہ جمال کی بستی کنیرے والہ کے رہائشی غریب چائے کے ہوٹل کا مالک ملک فاروق کنیرا نے بتایا کہ اس کے تین سالہ بیٹے محمد احمد کو معمولی بخار ہوا جسے وہ گلی مویشی ہسپتال میں عطائی ڈاکٹر قدیر کی دوکان پر لے کر گیا جہاں موجود اس کے بیٹے محمد ذیشان (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
نے بچے کو انجکشن لگایا جس سے بچہ تڑپنے لگا پانچ منٹ کی مسافت پر سرکاری ہسپتال کی ایمر جنسی لے کر جا رہے تھے کہ بچہ راستہ میں ہی جاں بحق ہو گیا یاد رہے مذکورہ ڈاکٹر انسانوں کے ساتھ جانوروں کا علان بھی کرتا ہے اور مذکورہ گلی میں عطائیوں کی بھر مار ہے جو انسانوں کے ساتھ کتوں اور دیگر جانوروں کا علاج بھی کرتے رہتے ہیں معلوم ہونے کے باوجود محکمہ ہیلتھ کے اہلکار بھاری رشوت لیکر خاموش ہیں ورثاء کی درخواست پر پولیس نے محمد ذیشان کو گرفتار کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔