وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے محکمہ جنگلات کا میڈیا سیل قائم کر دیا

وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے محکمہ جنگلات کا میڈیا سیل قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے محکمہ جنگلات کا میڈیا سیل قائم کر دیا۔ سید مقبول حسین شاہ مہتمم جنگلات یو ٹی ڈویژن کو جنگلات میڈیا سیل کا انچارج مقررکیاگیا ہے ۔ وزیر جنگلا ت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری جنگلات، ناظم اعلیٰ جنگلات(پرنسپل)، ناظم اعلیٰ جنگلات ( ترقیات) و دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انچارج میڈیا سیل جنگلات روزانہ کی بنیاد پر محکمہ جنگلات سے متعلق شکایات کا جائزہ لیکر متعلقہ دفتر کو آگاہ کرینگے۔