آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ میں نیا عدالتی سال 2اکتوبر سے شروع ہو گا
مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ میں نیا عدالتی سال 2اکتوبر سے شروع ہو گا ،نئے عدالتی سال کے آغاز پر سپریم کورٹ بلڈنگ میں بڑی تقریب منعقد ہو گی ،تقریب میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس صاحبان، ایڈووکیٹ جنرل ،وکلاء نمائندگان شریک ہوں گے ،تقریب کے اختتام پر حسب معمول دن ساڑھے گیارہ بجے عدالت میں مقدمات کی سماعت ہو گی ۔