9 اور 10محرم کو عام تعطیل، سکیورٹی ہائی الرٹ، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری پر پابندی

9 اور 10محرم کو عام تعطیل، سکیورٹی ہائی الرٹ، اسلحہ کی نمائش، ڈبل سواری پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، وہاڑی، جہانیاں، (نیوز رپورٹر، کرائم رپورٹر، وقائع نگار، نمائندگان) (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )
حکومت کا 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان ‘ عاشورہ ایام میں اسلحہ کی نمائش اور ڈبل سواری پر پابندی‘ ٹریفک کا متبادل پلان بھی جاری کر دیا گیا ملتان سے نیوز رپورٹر، جنرل رپورٹر، وقائع نگار کیمطابق ڈ پٹی کمشنر ملتا ن نے کہا ہے کہ یو م عا شو ر ہ پر امن و اما ن قا ئم رکھنے کیلئے سکیو رٹی ریڈ الر ٹ رکھی جا ئے گی تما م مجا لس اور جلو سو ں کی فضا ئی نگر انی کے علا وہ چپے چپے کی چیکنگ کی جا ئے گی انہو ں نے کہا کہ علما ء کر ام پر مشتمل امن کمیٹی 9 اور 10 محرم الحر ام کو ضلعی انتظا میہ کے شا نہ بشانہ جلوسو ں پر متعین ہو گی اور با ہمی اتحا د کے ذ ر یعے کسی بھی ناخوشگو ار وا قعے سے نمٹا جا ئے گاان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے گز شتہ روز سر کٹ ہا ؤس میں منعقد ہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔اجلاس میں سی پی او چو ہد ری محمد سلیم ،ایڈ یشنل ڈ پٹی کمشنر ز زاہد اکر ام ،ملک شفیق اور جید علماء کر ام نے بھی اجلاس میں شر کت کی اس موقع پر خطا ب کرتے ہوئے سی پی او چوہد ری محمد سلیم نے کہا کہ شہرمیں مجا لس اور ما تمی رو ٹس کی بر اہ را ست ما نیٹر نگ کیلئے 132 سکیو رٹی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ضلع بھر میں 172 مجا لس اور 75 بڑ ے جلوس نکا لے جا ئیں گے جن کی سکیو رٹی کیلئے 23 سو سے زا ئد پولیس فو رس تعینا ت ہو گی اس موقع پر ضلعی امن کمیٹی کے ارا کین مظہر گیلا نی ،سید رضا گر دیز ی ،شفقت حسنین بھٹہ ،سید اصغر عباس نقو ی ،انتظار عباس زید ی نے کہا کہ اہل تشیع بر اد ری قیا م امن کیلئے ضلعی انتظا میہ اور پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کر ے گی ۔ ضلع ملتان میں آج86جلوس برآمد ہوں گے اور187مجالس منعقد کی جائیں گی جن میں سے 15جلوس اور48مجالس اے کیٹگری کے ہوں گے۔ ملتان پولیس کی جانب سے تمام جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے شہزاد علی اصغر کی یاد میں فیضی روڈ لکڑ منڈی سادات منزل سے جھولے کا جلوس برآمد ہوا جس کی قیادت شوکت حسین نقوی نے کی نواسۂ رسول، مظلوم کربلا حضرت امام حسین اور دیگر شہدائے کربلاء کی یاد میں ماتمی جلوسوں کی برآمدگی اور مجالس عزاء کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 8 اور 9 محرم الحرام کی درمیانی شب نواسۂ رسولؐحضرت امام حسینکے بڑے صاحبزادے شہزادہ علی اکبر کی یاد میں سیج کے 81 ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے اور 194 مجالس عزاء برپا کی جائیں گی۔ 15 جلوسوں اور 48 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ آج ضلع ملتان میں برآمد ہونے والے جلوسوں میں 35 لائسنسی اور 43 روائتی جلوس شامل ہوں گے۔ ملتان شہر اور گرد و نواح میں 57، مخدوم رشید میں 2، قادر پور راواں میں 4، بستی ملوک میں 1، شجاع آباد میں 10 اور جلال پور کے علاقوں میں 7 ماتمی جلوس برآمد ہوں گے۔آج 6 بجے شام سنٹرل جیل روڈملتان سے علم و ذوالجناح کا ماتمی جلوس برآمد ہو گا جو جیل روڈ، جیل موڑ، وہاری روڈ سے ہوتا ہوا 8 بجے شب سادات کاٹن فیکٹری پر اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس میں ملتان کی ماتمی سنگتیں ماتم داری کریں گی۔ اس کے علاوہ آستانہ قصاب پورہ دہلی گیٹ، امام بارگاہ عظیم شاہ، تھلہ سادات، تھلہ اماماں والا مظفر آباد، لال کرتی کینٹ، آستانہ آغا پورہ دہلی گیٹ، آستانہ کپڑی پٹولیاں دہلی گیٹ، آستانہ کاشی گراں دولت گیٹ، آستانہ کمنگراں دولت گیٹ، آستانہ خلاصی لائن دولت گیٹ،آستانہ بھیدی پوترا حرم گیٹ اور دیگر مقامات سے چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز 7 محرم الحرام کو شہزادہ علی قاسم کی یاد میں مہندی اور علم و ذوالجناح کے 73 ماتمی جلوس برآمد کئے جائیں گے جن میں سے 14 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔ 23 لائسنسی اور 50 روائتی جلوس شامل تھے۔ ملتان شہر اور گرد ونواح میں 48، مخدوم رشید میں 2، قادر پور راوا ں میں 5، بستی ملوک میں 1، شجاع آباد میں 10 اور جلال پور میں 7 ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔ ملتان شہر کے مختلف علاقوں محلہ مغل پورہ، آستانہ لال کرتی، تھلہ امام والا، بی بی پاک دامن، تھلہ سادات، آستانہ جال موسیٰ اور دیگر مقامات سے بھی چھوٹے بڑے ماتمی جلوس برآمد کئے گئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ دریں اثناء سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے08 محرم الحرام کے جلوس کے سلسلہ میں مورخہ 29 ستمبر 2017 کا ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق گلستان چوک سے علی چوک تک روٹ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لیے رات کے اوقات میں بند رہے گا۔ ٹریفک کو مختلف روٹس پر ڈائیورشن دی جائے گی۔چوک قذافی سے معصوم شاہ روڈ پر آنے والی ٹریفک گلستان چوک سے جامعہ ثقلین اور خانیوال روڈ پر چلے گی۔دولت گیٹ سے معصوم شاہ روڈ پر جانے والی ٹریفک افشار چوک سے خانیوال روڈ پر چلے گی۔ نواب پور روڈ ، صدیقیہ روڈ،جلال مسجد چوک ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے دن کے اوقات میں بند رہیں گے۔ نواب پور روڈ پر آنے والی ٹریفک بوسن روڈکومتبادل روٹ کے طور پر استعمال کریں گے رات کے اوقات میں دولت گیٹ ، علی چوک اور باوا صفرا روڈ ہمہ قسم کی ٹریفک کے لئے بند رہیں گے، چوک قذافی سے معصوم شاہ روڈ پر آنے والے روڈ یوزرز گلستان چوک سے جامع ثقلین ، خانیوال روڈکو بطور متبادل روٹ استعمال کریں گے اسی طرح گھنٹہ گھر چوک سے معصوم شاہ روڈ کی طرف جانے والے روڈ یوزرز براستہ چونگی نمبر 9خانیوال روڈ استعمال کریں گے۔صدر بازار کینٹ بسلسلہ جلوس 7محرم الحرام رات کے اوقات میں بند رہے گا ۔ متبادل روٹ کے طور پرروڈ یوزرزایمپیریل چوک ، شنگریلا چوک اور کینٹ چوک کو استعمال کریں گے۔عوام الناس سے التماس ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ملتان کے ساتھ تعاون کر کے مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی ٹریفک پرابلم کی صورت میں سٹی ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نامہ نگار کیمطابق کمشنر ملتان ڈویڑن بلال احمد بٹ نے کہا ہے کہ امن کوششوں کو کامیاب بنانے میں نمایاں عوامی طبقات کا کردار نہایت اہم ہے یہ بات انہوں نے مرکزی امام بارگاہ وہاڑی سفارت زینبیہ سمیت مختلف مقامات مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی، اے ڈی سی آر خضر حیات ،اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ ،ڈی ایس پی صدر سرکل وہاڑی فضل حسین بخاری، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی راؤ نعیم خالد ،صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی بھی موجود تھے نواسہ رسول عالی مقام حضرت امام حسین ؑ کے نو عمر شہید بیٹے حضرت قاسم علیہ السلام کی یاد میں آج سات محرم الحرام کو مہندی کے تین ماتمی جلوس نکالے جائیں گے جن میں پہلا مہندی کا جلوس مرکزی امام بارگاہ سفارت زنیبیہ سے رات آٹھ بجے برآمد ہوگا اس موقع پر مو لانا سبطین حسن نوری آف کراچی عزاء داروں سے خطاب کریں گے جب کہ حضرت قاسم کی مہندی کا دوسرا جلوس آٹھ بجے قصرِ ابوطالب ایف بلاک سے زیر قیادت عاشق حسین برآمد ہو گا جس میں ڈاکٹر امجد حسین علوی جلوس سے پہلے مجلس سے خطاب کریں گے جہانیاں سے نامہ نگار کیمطابق شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کی یاد میں یوم عاشور 10محرم الحرام یکم اکتوبر اتوار کو نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی رواداری کے ساتھ منایا جائے گا، نو اور دس محرم کو تعطیل کا اعلان، یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی جبکہ علم،تعزیے اور ذوالجناح کے ماتمی جلوس نکالے جائیں گے شام کو مجالس شام غریباں برپا ہوں گی۔نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسین ؑ کا یوم شہادت 10محرم الحرام یکم اکتوبر کو ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاں میں بھی نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا لودھراں سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ریسکیو 1122 یکم محرم الحرام سے مجالس اور جلوسوں کو ایمرجنسی مینجمنٹ کوور دے ہی ہے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر سید ماجد احمد کی ھدایات پر تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ھیں اور 09 دس محرم کی مجالس اور جلوسوں کیلئے خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا۔نو اور دس محرم کو ریسکیو سٹاف کے ساتھ ریسکیو رضاکار بھی اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزاد نے ایام عاشورہ میں امن عامہ کے پیش نظر ضلع لودھراں سے تعلق رکھنے والے شیعہ ، سنی مکتبہ فکر کے شعلہ بیان مقررین کی زبان بندی کا حکم جاری کیا ہے۔ ان میں سعید احمد کاظمی، سعید احمد پہلوان، اعجاز احمد صدیقی، رانا اللہ یار، عبدالقادر گھلو، ماسٹر ریاض احمد، منظور احمد مگسی، محمداکرم، فضل عباس، غضنفر عباس، حسن رضا، زمرد حسین، خضر عباس، عبدالخالق صدیقی، سجاد حسین شاہ، سید شوکت حسین اور مختیار حسین ثقفی کے نام شامل ہیں۔جبکہ دیگر اضلاع کے 8شعلہ بیان مقررین جن میں خادم حسین مظفر گڑھ، مولانا خادم حسین ڈھلوں خانیوال، علامہ ساجد علی نقوی راولپنڈی، محمد افضل خان ملتان، جعفر حسین جتوئی لاہور، محمد یوسف عرف ٹوکے والالاہور، غلام مصطفی شاہ عرف ایٹم بم نوشہر ہ بہاول پور، مولانا عالم طارق ساہیوال پر ایام عاشورہ میں ضلع لودھراں میں داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر راجہ خرم شہزادنے ایام عاشورہ میں 9ویں 10ویں محرم کو موٹر سائیکل پر ڈبل سواری ، مجالس اور جلوسوں کے آغاز اور اختتام کے مقررہ اوقات کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن کے زیر اہتمام محرم الحرام کے حوالے سے فلیگ مارچ کا اہتمام کیا گیاجس کی سربراہی ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بہاولپور ڈویژن ملک آصف رحیم چنڑ نے کی۔ اس فلیگ مارچ میں ریسکیو 1122کی جدید ایمبولینسز، ماڈرن فائر وہیکلز، واٹر باؤزر،ریسکیو وہیکل ،ریکوری وہیکل بمعہ ریسکیو سٹاف نے شرکت کی۔ منڈی یزمان سے نامہ نگار کیمطابق تحصیل یزمان میں 13مختلف مقامات پر مجا لس عزا کا انعقاد ہو رہا ہے ۔جہاں سیکیورٹی کے انتہا ئی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔جس کے لئے مقا می لو گ بھی بھر پور تعا ون کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر یزمان چو ہدری احسا ن الحق ضیا ء نے پا کستان سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق ساتویں محرم الحرام کے سلسلہ میں 32 جلوس اور 51 مجالس کا انعقاد پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ضلع بھر میں 32 جلوس جن میں اے کیٹگری کے 3 ، بی کیٹگری کے 3 اور سی کیٹگری کے 26 جلوس نکالے گئے جبکہ ضلع بھر میں 51 مجالس جن میں اے کیٹگری کی 4 ، بی کیٹگری کی 5 ارو سی کیٹگری کی 42 مجالس شامل تھیں ۔ جلوس و مجالس کی سکیورٹی کی لئے 973 مسلح پولیس افسران و جوان تعینات تھے محرم الحرام کے دوران پولیس اور سکیورٹی اداروں کے سوا عوام الناس ہر عام و خاص پر ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ، اسلحہ ساتھ لے کر چلنے خواہ لائسنس یافتہ ہو پر پابندی عائد کر دی گئی ڈی پی او کی جانب سے ایس ڈی پی او و ایس ایچ اوز کو جاری ہونے والے مراسلہ میں حکم دیا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر عائد پابندی کو ہر صورت مؤثربنایا جائے اوچشریف سے نامہ نگار کیمطابق فلیگ مارچ اوچشریف ،احمد پور شرقیہ ،پل فاروق آباد خیر پور ڈھا کے علاقوں میں کیا گیا ۔فلیگ مارچ کی قیادت ایس ڈی پی او سرکل احمد پور شرقیہ غلام دستگیر خان لنگاہ نے کی ۔فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں صدر بازا ر،الشمس چوک ،علمدار چوک ،دربار جلال الدین بخاری سے ہوتا ہو االشمس چوک اوچشریف پر آکر اختتام پذیر ہو گیا خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کیمطابق آٹھ محرم الحرام کو ضلع بھرمیں70مجالس عزاء اور 31جلوس برآمد ہوں گے، جن میں 2جلوس "A"کیٹگری کے ہوں گے،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، 1,200سے زائد آفیسران و اہلکاران ڈیوٹی سرانجام دیں گے دریں اثناء سرکل حاصل پور اور احمد پور شرقیہ میں ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ ہوا سخی سرور سے نامہ نگار کیمطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورٹمنٹ پنجاب کا چیئرمین چیف کھلنگ جنرل کونسلر کے ہمراہ سخی سرورکا دورہ،ماتمی مجالس روٹس امام بارگاہوں آستانوں کا دورہ ،صفائی ستھرائی لائٹنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ ،بہترین اقدامات پر افسران کی ملک ارشاد حسین کی کاوشوں کا سراہتے ہو ئے اطمینا ن کا اظہار کرتے ہو ئے خراج تحسین ۔عزا داروں کو سہولیات کی مکمل فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں روجھان سے نمائندہ پاکستان کیمطابق ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ،اجلاس کے بعد تمام ممبران کا اے ڈی سی آر ،ڈی یس پی روجھان ،اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے ہمراہ امام بارگاہ حسنیہ ،مدرسہ درخواستی ،مدرسہ ومسجد ٹلوخان ،پریس کلب روجھان اور جلوس کے روٹ کا دورہ ،ممبران تمام فقہ کے لوگ شامل ،دورہ بھائی چارہ اور امن کا پیغام کا عظیم مثال تھا راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کیمطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان ا حمد علی کمبوہ،ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سہیل حبیب تاجک کا ڈی سی راجن پور اشفاق احمد اور ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر کے ہمراہ ضلع راجن پور کے مختلف علاقوں کا دورہ۔دورہ کے دوران محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا معائنہ کیا اور محرم الحرام کے دوران سکیو رٹی کے بہترین اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔بعد ازاں انہوں نے گڈو بیراج ،بارڈر ملٹری پولیس کی دولی چیک پوسٹ ،کچھی کینال اور روجھان تحصیل کے پولیس اسٹیشن گوٹھ مزاری کے علاقوں کا دورہ کیا۔