دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل، حادثات میں 2جاں بحق

دیرینہ دشمنی پر ایک شخص قتل، حادثات میں 2جاں بحق

  

سرائے سدھو، جہانیاں، خان پور، کھچی والا (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان) دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کر دیا نہر کنارے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

کھیلنے والی 4 سالہ بچی کی نعش راجباہ سے برآمد ہوئی جبکہ ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق 7 افراد شدید زخمی ہوگئے اس سلسلہ میں سرائے سدھو میں نمائندہ خصوصی کیمطابق گذشتہ روز 25 سالہ مقتول محمدرمضان ولد حق نواز مرالی اپنی والدہ کے ہمراہ شام کے وقت قبرستان سے واپس گھر جا رہا تھا کہ اچانک 4 افراد موٹر سائیکلوں پر آئے اور رمضان کو للکارتے ہوئے اس پر فائر کھول دیاجس کے نتیجے میں محمدرمضان موقع پر جابحق ہو گیا اور اس کی والدہ شدید زخمی ہو گئی اہل علاقہ نے رمضان کی والدہ کو فوری بی ایچ یو منتقل کیا جہاں سے 1122 نے مقتول کی لاش اور اس کی زخمی والدہ کو کبیروالا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شفٹکر دیا پولیس کے مطابق 25 سالہ شخص کو پرانی دشمنی پر قتل کیا گیا جبکہ ذمہ دار ذرائع کے مطابق رمضان نے نیر نام کے ایک شخص کی بہن سے 7 ماہ قبل کورٹ میرج کی اور کچھ عرصے بعد اس کو واپس کر دیا گیا جس کے رنج میں نیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آج مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیاپولیس تھانہ سرائے سدھو قاتلوں کی تلاش میں سرگرم ہے ایف آئی کے بارے بتایا گیا کہ رپٹ درج کرلی گئی ہے میڈیکل رپورٹ موصول ہوتے ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔ جہانیاں سے نمائندہ خصوصی کیمطابق ہاوسنگ سکیم میں رہائش پذیر سلمان نامی کی 4سالہ بیٹی گھر سے نکل کر راجباہ کے کنارے کھیل رہی تھی کہ راجباہ میں گر گئی اور جانبحق ہوگئی ۔ بچی کی نعش تیرتی ہوئی تھانہ کے قریب پہنچی تولو گوں نے اس کو دیکھا اورنکال کر جہانیاں پویس کو اطلاع دی ۔ جب ورثا کو پتہ چلا تو وہ بھی پہنچ گئے اور پویس نے نعش ورثا کے حوالے کردی ۔ خان پور سے تحصیل رپورٹر کیمطابق بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل ٹکرانے کے 2واقعات ایک شخص جاں بحق،4افراد زخمی،اٹک پمپ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جام شفیق جاں بحق جبکہ گڑھی اختیار خان کے رہائشی 2افراد شبیر احمد اور عاشق حسین زخمی ہوگئے ،دوسرا واقعہ المنیر پمپ کے قریب پیش آیا جس میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ،1122کی ٹیموں نے موقع پر زخمیوں کو طبی امداد دی اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا تھانہ سٹی پولیس نے ابتدائی کاروائی مکمل کرلی ہے۔ کھچی والا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق تیز رفتار بس نے نہم کلاس کے طالب علم کو کچل ڈالا فیصل ندیم ،جنید،شہزاد،اکمل موٹر سائیکل پر سکول جارہے تھے کہ کھچی والا ولہر روڈ پھاٹک کراس کرتے ہوئے اچانک تیز رفتار کارواں بس نمبر ی1767 زد میں آ گے اور تیز رفتار بس کے احادثہ میں موقع پر دم توڑ گیا جب کہ اس کے باقی تین ساتھی شدید زخمی ہو گے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی اور طالب علم کی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -