وین اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم،5افرادجاں بحق،5زخمی

وین اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم،5افرادجاں بحق،5زخمی
وین اورٹریکٹرٹرالی میں تصادم،5افرادجاں بحق،5زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈجکوٹ روڈپرکاہنہ پل کے قریب صبح صبح پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں پانچ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈجکوٹ روڈ پر کاہنہ پل کے قریب ایک وین مخالف سمت سے آنے والی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین الٹ گئی اور اس میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سول ہسپتال فیصل آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔