بھارت نے پہلی بارایٹمی ہتھیار چلانے والا دستہ کنٹرول لائن پر بھیج دیا

بھارت نے پہلی بارایٹمی ہتھیار چلانے والا دستہ کنٹرول لائن پر بھیج دیا
بھارت نے پہلی بارایٹمی ہتھیار چلانے والا دستہ کنٹرول لائن پر بھیج دیا

  

 سری نگر (صباح نیوز)سرجیکل سٹرائیکس کی فوجی سربراہ کی دھمکی کے چند گھنٹوں بعد بھارت نے نیوکلیائی ہتھیار چلانے کی صلاحیت رکھنے والے فوجی ڈویژن کو اکھنور سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھیج دیا۔

100 ٹینکوں کے ہمراہ فوجی ڈویژن ذمہ داریاں سنبھالے گا۔ بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے پاکستان کی طرف سے کنٹرول لائن پر نیوکلیائی ہتھیار نصب کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے پیش نظر صورتحال دھماکہ خیز بن گئی۔

مقبوضہ کشمیر کے ایک اخبار نے اس بات کا سنسنی خیز انکشاف کرتے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ کنٹرول لائن پر مسلسل گولہ باری کے باعث جنگ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی دونوں ممالک نے فوجوں کی تعداد میں زبردست اضافہ کرنا شروع کر دیا۔

”میں پنجاب ہوکر آ گئی“ کھیتوں میں تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم کا ٹویٹ

علاوہ ازیں ورکنگ بائونڈری کے گائوں بینی سلہریاں پر بھارتی فوج کی بلااشتعال شیلنگ سے 7روز قبل زخمی ہونے والی شادی شدہ خاتون تسلیم اختر زوجہ حاجی جاوید سی ایم ایچ سیالکوٹ میں زخموں کی تاب نہ لاتے انتقال کرگئی۔

علاوہ ازیں کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں ججوٹ بہادر میں بھارتی فوج نے اچانک سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر د ی جس سے ججوٹ بہادر موڑہ گراں کا رہائشی چودھری ضاروف گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -