”میں پنجاب ہوکر آ گئی“ کھیتوں میں تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم کا ٹویٹ
لاہور (ویب ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ٹوئٹرپر تصویر شیئر کی جس میں سرسبز و شاداب کھیتوں کے درمیان کھڑی ا نہایت خوش نظر آ رہی ہیں ساتھ ہی انہوں نے لکھا میں تو پنجاب ہوکر آ گئی ۔ یہاں انہوں نے پاکستانی فلم پنجاب نہیں جاﺅںگی کا ذکر کیا بھابھی جی کی ٹوئیٹ کو سراہتے ہوئے پنجاب نہیں جاﺅںگی کے ہیرو ہمایوں سعید نے لکھا میں انشاءاللہ آپ کو یہ فلم انگریزی ترجمے کے ساتھ دکھاﺅں گا ۔
وسیم اکرم بھی میدان میں آئے اور انہوں نے ہمایوں سعید سے پوچھا کہ مجھے یہ فلم دیکھنی ہے کیا مجھے بھی دعوت ملے گی جس پر ہمایوں سعید نے جواب دیا بہت جلد وسیم بھائی ۔