بھارتی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کردیئے

بھارتی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سے جدید اقسام کے ...
بھارتی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی  (ویب ڈیسک)بھارتی ایئرفورس کو اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کی جانب سے جدید اقسام کے جاسوسی آلات فراہم کردیئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ہر قسم کے معاہدے ہوتے ہیں لیکن بھارت اور اسرائیل کے دفاعی معاہدوں میں پہلی بار اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کی جانب سے بھارت کی ایئرفورس کو جدید اقسام کے ہزاروں آلات مہیا کئے جانے کی اطلاعات ہیں ۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 22ستمبر کو موساد کے اہم اہلکاروں نے دہلی میں بھارتی ایئرفورس کے حکام سے ملاقات کی اور انہیں معاہدہ 2014کے تحت 1021اقسام کے جدید جاسوسی آلات مہیا کردیئے ۔

موساد کے وفد نے اس حوالے سے بھارت کی ایئرفورس کے اہم افراد کو چند ماہ پہلے ان جدید اقسام کے آلات کے استعمال کی تربیت بھی دی تھی ۔ اسرائیل 2018میں بھارتی ایئرفورس کو 16جدید لڑاکا طیارے دے گا۔