وزیرآباد: تحصیل ہسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش عملہ کی ملی بھگت سے ایک غائب ورثاءکا احتجاج

وزیرآباد: تحصیل ہسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش عملہ کی ملی بھگت سے ایک غائب ...
وزیرآباد: تحصیل ہسپتال میں جڑواں بچوں کی پیدائش عملہ کی ملی بھگت سے ایک غائب ورثاءکا احتجاج

  

وزیر آباد (ویب ڈیسک )تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے لیبر روم میں دوران زچگی جڑواں بچوں کی پیدائش،عملہ کی ملی بھگت سے ایک بچہ غائب، ورثاء کا عملہ کے خلاف شدید احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق کرم آباد کے رہائشی محمد امجد کی بیوی ثمینہ امجد کی الٹرا ساؤنڈ و دیگر رپورٹس کے مطابق جڑواں بچے تھے مریضہ کا لیڈی ڈاکٹرزرقا اور زوبیہ نے ڈلیوری آپریشن کرنے کے بعد والد محمد امجد کو کہا کہ ایک بچے کی طیبعت ٹھیک نہیں اسے فوری طور پر گوجرانوالہ لے جائیں بعد میں موقع پا کر بچی کو غائب کر دیا۔ورثاء سراپا احتجاج ،وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے فوری نوٹس لیکر مغوی بچہ برآمد کروانے کی اپیل کی ہے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -