عماد کے سکینڈل کا اگلے روز ہی ڈراپ سین ہوگیا

عماد کے سکینڈل کا اگلے روز ہی ڈراپ سین ہوگیا
عماد کے سکینڈل کا اگلے روز ہی ڈراپ سین ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) عماد وسیم پر الزام لگانے والی افغان نژاد ڈچ خاتون کا نجی چینل سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستانی کرکٹر نے انہیں لندن بلایا، گھومنے پھرنے کے بعد شادی کا جھانسہ دیا اور پھر چپ سادھ لی۔ مقامی اخبار کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ملاقات کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد عماد وسیم بیک فٹ پر چلے گئے ہیں۔ مبینہ طور پر ان کے بھائی نے افغان نژاد ڈچ دوشیزہ سے فون پر رابطہ کیا اور معاملے کو دبانے بلکہ سلجھانے کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر فریقین کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ ان کی جولائی کے مہینے میں عماد وسیم سے لندن میں ملاقات ہوئی تھی لیکن ایک ماہ سے عماد نے پلٹ کر کوئی جواب نہیں دیا۔ عماد کے لندن میں دوست سے بھی رابطہ کیا لیکن وہ بھی کچھ نہ کرسکا۔دوسری جانب میڈیا کے رابطے پر عماد وسیم نے الزامات کی تردید کردی اور ساتھ ہی ساتھ تصاویر کو جعلی قرار دیا۔ جب ان سے دونوں کی ویڈیو اور ہوٹل بکنگ کا پوچھا گیا تو جواب دئیے بغیر کال کاٹ دی۔

مزید :

کھیل -