سعودی عرب گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند: سعودی سفیر

سعودی عرب گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند: سعودی سفیر
سعودی عرب گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند: سعودی سفیر

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سفیر نواف سعید احمد المالکی نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030ءکے تحت سعودی عرب پاکستانی معیشت کے تمام شعبوں میں سرمایہ کاری کے بڑے منصوبے کا آغاز کرے گا۔ اعلیٰ سطحی سعودی وفد منصوبے کے مختلف پہلوﺅں پر بات چیت کے لئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وہ سابق وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعرات کو سعودی سفیر سے ملاقات کی ۔

والدہ کی حالت بہتر ہے: مریم، نواز شریف کا ابھی لندن آنے کا پروگرام نہیں: حسین نواز

سعودی سفیر نے کہا کہ جدید معاشی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہزادہ محمد بن سلمان کا اقتصادی و معاشی ترقی کا انقلابی منصوبہ ویژن 2030ءروبہ عمل ہے۔ جس میں پاکستان کے ساتھ بھرپور شراکت داری کی جائے گی تاکہ دونوں ممالک معاشی و اقتصادی تعاون کی نئی شاہراہ پر گامزن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے منصوبے کا مقصد سعودی عرب کو معاشی خود انحصاری کی نئی منزل سے ہمکنار کرنا ہے۔ جس کے لئے پاکستان کا تعاون کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ اس ویژن کے تحت پاکستان میں کثیر الجہتی منصوبہ جات میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ان میں سماجی، اقتصادی، مفاد عامہ کے دیگر منصوبے شامل ہیں۔ نواف سعید احمد المالکی نے کہا کہ سعودی عرب میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور گوادر بندرگاہ میں سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے۔ سعودی قیادت پاکستان میں سی پیک کے تحت مختلف منصوبہ جات میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

محمد علی درانی نے سعودی عرب کے قومی دن پر ایک یادگار تقریب کے انعقاد پر سفیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پوری پاکستانی قوم خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی قیادت اور عوام کو مبارک اور خیر سگالی کا پیغام دیتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -