تیمرگرہ کے نجی ہسپتال میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا

تیمرگرہ کے نجی ہسپتال میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا
تیمرگرہ کے نجی ہسپتال میں خاتون نے 4 بچوں کو جنم دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تیمرگرہ (ویب ڈیسک) تیمرگرہ کے نجی ہسپتال میں تحصیل بلامبٹ کے علاقہ حیا سیری سے تعلق رکھنے والی خاتون کے کامیاب آپریشن میں چار بچوں کی پیدائش ہوئی ، ماں اور بچے صحت مند ہیں جبکہ بیک وقت چار لڑکوں کی پیدائش پر اہلخانہ میں خوشی کی لہردوڑ گئی عمران جو کہ سعودی عرب میں مزدوری کرتا ہے اس کی بیوی مسماۃ (ش) کو میاں بانڈہ تیمرگرہ کی لیڈی ڈاکٹر کے نجی کلینک میں لایاگیا جہاں پر انہوں نے خاتون کو بڑے ہسپتال میں لے جانے کی ہدایت کی عمران کے رشتہ داروں نے (ش) کو نجی ہسپتال مسرت شوکت لے گئے جہاں پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسرت نے ان کا کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا اور دلچسپ بات یہ ہے کہ چاروں لڑکے ہیں اور زچہ اور چاروں لڑکے مکمل نارمل اور صحت مند ہیں ۔

یاد رہے کہ عمران کی پانچ بیٹیاں ہیں جبکہ کوئی بیٹا نہیں تھا اس مو قع پر گائناکالوجسٹ ڈاکٹر مسر ت نے بتایا کہ خاتون کا آپریشن مشکل کام تھا تاہم انھوں نے اپنے تجربے کو استعمال کرکے نہ صرف خاتون کی جان بچائی بلکہ چاروں لڑکوں کی نارمل پوزیشن میں کامیابی حاصل ہوئی۔

Back to Conversion Tool

مزید : دیر