گوادرہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال ہوجائے گا

گوادرہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال ہوجائے گا
گوادرہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال ہوجائے گا

  

اسلام آباد (اے پی پی) سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اور انفراسٹرکچر کے متعدد منصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے، ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی، سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

ملک میں امن و امان کے لئے پوری قوم حکومت اور اداروں کا ساتھ دے : ممنون حسین

چین پاکستانی اقتصادی راہداری سیکرٹریٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایا کہ سی پیک کے تحت شاہراہوں کے منصوبوں پر تسلی بخش انداز میں کام جاری ہے۔ ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔ سی پیک کے تحت ریلوے اپ گریڈیشن کا منصوبہ ملک میں جدید سفری سہولیات کو فروغ دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ سی پیک کے تحت رواں سال بجلی اور انفراسٹرکچر کے متعددمنصوبوں کے ساتھ ساتھ سب سے اہم گوادر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعمیراتی کام کا آغاز ہوجائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -