حکومت نے نویں اور دسویں محرم کو چھٹیوں کا نو ٹی فیکیشن جاری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے نویں اور دسویں محرم کو عام تعطیل کا نو ٹی فیکیشن جاری کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نویں اور دسویں محرم کو چھٹیاں دے کر نو ٹی فیکیشن جاری کردیا ہے ۔نوٹی فیکیشن کے مطابق 30ستمبر اور یکم اکتوبر کو عام تعطیل ہو گی ۔واضح رہے کہ 30ستمبر کو ہفتہ جبکہ یکم اکتوبر کو اتوار ہو گا ۔