گوادر، 6 رویہ سڑک اور 2 ٹرینیں چلانے کیلئے 15ارب کا بلاسود چینی قرضہ

گوادر، 6 رویہ سڑک اور 2 ٹرینیں چلانے کیلئے 15ارب کا بلاسود چینی قرضہ
گوادر، 6 رویہ سڑک اور 2 ٹرینیں چلانے کیلئے 15ارب کا بلاسود چینی قرضہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے بندر گاہ و جہاز رانی چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ چائنہ کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے گوادر تا کوسٹل ہائی وے 6 رویہ سڑک اور 2 ٹرینیں چلانے کے لیے 15ارب روپے کا بلاسود قرضہ فراہم کیا جارہا ہے، 18 اکتوبر کو گوادر پورٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا جہاز لنگر انداز ہوگا، اگلے سال تک پاکستان کی سب سے بڑی رن وے گوادر پورٹ پر بنائے جائے گی جس کے لیے چین 18 تا20 ارب روپے گرانٹ دے گا۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو پی این ایس سی بلڈنگ میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیئرمین پی این ایس سی عارف الہی، ڈی جی پورٹ اینڈ شپنگ اسد چاندنہ بھی موجود تھے۔

مزید :

کراچی -