سوہا علی خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

سوہا علی خان کے ہاں ننھی پری کی آمد
سوہا علی خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بہن اوراداکارہ سوہا علی خان اوراداکار کنال کھیمو کے ہاں پیٹی کی پیدا ئش ہوئی ہے۔ کنال کھیمو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیٹی کی پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور انہوں نے ٹوئٹرپرمداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا۔

 اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے شوہرکنال کھیمو کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ دونوں گزشتہ 9 سال سے ساتھ ہیں اور اس دوران کنال نے انہیں کبھی بھی اکیلا نہیں چھوڑا اور ان کا ہر صورتحال میں ساتھ دیا جس کے باعث وہ ایک بہترین ساتھی ہیں جنہوں نے ان کا بہت زیادہ خیال رکھا۔

واضح رہے کہ سوہا علی خان اور کنال کھیمو کی شادی 2 سال قبل 2015 میں ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح -