تحریک انصاف کا اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیر اعظم کو خط

تحریک انصاف کا اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیر اعظم کو خط
تحریک انصاف کا اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیر اعظم کو خط

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیر اعظم کو خط تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے لکھا ہے جس میں اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد اسحاق ڈار کا عہدے پر رہنا شرمناک ہے، سنگین جرائم میں ملوث شخص کا وزیر خزانہ رہنا باعث شرمندگی ہے بطور ٹیکس گزار ہمارا مطالبہ ہے کہ اسحاق ڈار کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے، آپ نے اسحاق ڈار کو تحفظ دیا تو عدالت عظمیٰ سے نوٹس کی درخواست کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -