بے شمار نعمتیں حاصل کرنے کا مجرب وظیفہ

بے شمار نعمتیں حاصل کرنے کا مجرب وظیفہ
بے شمار نعمتیں حاصل کرنے کا مجرب وظیفہ

  

پیر ابو نعمان رضوی سیفی

انسان ہمیشہ چاہتا ہے کہ اس پر اللہ کی رحمتیں برستی رہیں ،گویا وہ یہ بھی چاہ رہا ہوتا ہے کہ اللہ کی شکرگزاری کئے بغیر اللہ اسکو عطا کرتا رہے ۔ایک مسلمان کی یہ شان عبدیت نہیں کہ وہ اللہ کو مانے مگر اللہ کی نہ مانے۔اللہ تو وہ ذات کریم و رحیم ہے جو اس کو نہیں مانتا اسکو بھی عطا کرتا ہے لیکن اللہ نے اپنے اطاعت گزار مسلمانوں کو جو عطا کرنے کا عہد فرمایا ہے اسکا تقاضا ہے کہ مسلمان اپنے اللہ کی نعتموں اور اسکی رضا پر شکرگزار بن کر رہیں ۔ حقوق و فرائض اداکرنے والے مسلمان کی منزلیں آسان ہوجاتی ہیں ۔ایسے لوگ جو اللہ کے صابر وشاکر بندے ہوں اور ان سے سہوا خطائیں ہوجاتی ہوں ،دل سے توبہ کرنا چاہتے ہوں ،اپنی خطاؤں پر غمزدہ ہوتے ہوں،وہ لوگ جمعۃ المبارک سے گنج العرش میں مذکورہ یہ دعا پڑھنا شروع کردیں اور اسکو اپنا ذکر بنا لیں تورب الکریم ان پر بہت مہربان ہوگا نماز جمعہ کے بعد تین سو تیرہ اور باقی دنوں میں روزانہ یہ ذکر ایک سو مرتبہ پڑھنا ہوگا

لا الٰہ الا اللہ سبحان الرحیم الغفار

۔۔

پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -