”یہ ہے میرا پیار۔۔۔“ پاکستان کی محبت میں مبتلا ہونے والے تھیسارا پریرا نے اپنی اہلیہ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دی، پاکستانیوں کی ایک اور ”بھابھی“ سامنے آ گئی

”یہ ہے میرا پیار۔۔۔“ پاکستان کی محبت میں مبتلا ہونے والے تھیسارا پریرا نے ...
”یہ ہے میرا پیار۔۔۔“ پاکستان کی محبت میں مبتلا ہونے والے تھیسارا پریرا نے اپنی اہلیہ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دی، پاکستانیوں کی ایک اور ”بھابھی“ سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ الیون کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں نے تو پاکستانیوں کے دل جیت ہی لئے تھے مگر بہت کم ایسے کھلاڑی تھے جو اپنا ’دل‘ پاکستانیوں اور پاکستان کو دے بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سیلفی کی فرمائش پر ”سیلفی کنگ“ احمد شہزاد غصے میں آ گئے، تیش میں آکر مداح کا موبائل فون ہی توڑ ڈالا
ان کھلاڑیوں میں سری لنکن کرکٹر تھیسارا پریرا بھی شامل ہیں جنہوں نے دو میچوں میں انتہائی عمدہ اور دھواں دار بلے بازی کر کے ناصرف بہترین انٹرٹینمنٹ فراہم کی بلکہ پاکستان اور پاکستانیوں کیلئے اپنے والہانہ پیار کے اظہار پر پاکستانیوں کے دلوں میں گھر بھی کر لیا۔
تھیسارا پریرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی ہے۔ اکثر و بیشتر کھلاڑی اپنی فیملی کی تصاویر اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں مگر تھیسارا پریرار نے آج اس لئے تصویر شیئر کی کیونکہ ان کی اہلیہ کی سالگرہ ہے اور وہ انہیں مبارکباد کا پیغام دینا چاہتے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں پنجاب ہوکر آ گئی“ کھیتوں میں تصویر کے ساتھ شنیرا اکرم کا ٹویٹ

اگرچہ وہ سری لنکن کرکٹر ہیں لیکن جس طرح انہوں نے پاکستان اور عوام سے اپنی محبت کا اظہار کیا ہے، تو ان کا بھی حق بنتا ہے کہ پاکستانی اس پیار کا جواب دیں اور ان کی اہلیہ کو سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد دیں تاکہ وہ یہ جان سکیں جو بھی شخص پاکستانیوں کو پیار دیتا ہے، اسے بدلے میں اس سے کہیں زیادہ محبت اور عزت ملتی ہے۔

مزید :

کھیل -