ممبئی میں ریلوے سٹیشن کے قریب بھگدڑ مچنے سے کم ازکم22افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ممبئی میں ریلوے سٹیشن کے قریب بھگدڑ مچنے سے کم ازکم22افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ممبئی میں ریلوے سٹیشن کے قریب بھگدڑ مچنے سے کم ازکم22افراد ہلاک، درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممبئی ایلفن سٹون سٹیشن کے قریب شدید بارش کے بعد پیڈسٹیرین پل پر بھگدڑ مچنے سے کم ازکم 22افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے جن میں سے کم ازکم 30افراد کی حالت تشویشناک ہے ، ہجوم نے دوٹرین سٹیشنوں کے درمیان موجود تنگ پل کو جلد ازجلد عبور کرنے کی کوشش میں دوڑ لگادی تھی۔
عینی شاہدین کے مطابق پیرل اور ایلفن سٹون روڈ سٹیشنز کے درمیان ٹکٹ ونڈو کے قریب بھگدڑ مچی ، چاروں ٹرینیں بیک وقت پہنچیں اور جلدبازی میں بارش کی باعث پھسلن کی وجہ سے کچھ افراد گرگئے جس کے بعد ہجوم میں بے چینی پھیل گئی ۔ بتایاگیاہے کہ معمول سے زیادہ سٹیشنوں پر رش تھا کیونکہ لوگ بارش کے تھمنے کے منتظر تھے ۔
ریلوے ترجمان انیل سکسینا نے بتایاکہ بہت سے لوگ بارش رکنے کے انتظار میں تھے ، کچلے جانے کی جگہ پر بہت سے لوگ موجود تھے ، جب لوگ اپنی اپنی ٹرینوں کو پکڑنے کے لیے بھاگ دوڑ میں تھے تو کئی کچلے گئے ۔


پولیس افسر نیکت کوشک نے بتایاکہ ’ تنگ سیڑھیوں کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا، تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیاگیاہے ۔

ویڈیوز دیکھیں