”مجھے وہ ہیرا باﺅلر مل گیا ہے جس کی ایک عرصے سے تلاش تھی “عاقب جاوید نے اعلان کردیا ،یہ باولر کون ہے ؟جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا
مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر شہر جا کر کرکٹ مقابلوں کا انعقاد اور ٹرائل کرانے والی پی ایس ایل کی فرنچائز لاہور قلندر ز کی کوششیں رنگ لے آئیں ،آزاد کشمیر سے ایسا ہیر ا مل گیا کہ عاقب جاوید بے حد خوش ہو گئے ۔لاہور قلندر نے مظفر آباد سے فاسٹ باولنگ کرنے والا کھلاڑی سلمان ارشادڈھونڈ لیا ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن لاہور قلندر عاقب جاوید نے بتایا کہ مظفر آباد میں ٹرائل ایک نوجوان آیا جس نے 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی اوپر گیند کرائی ۔ان کا کہنا تھا کہ سلمان ارشاد کی گیند بازی کو سپیڈگن پردیکھ کرمیں تو خوشی سے پاگل ہو گیا ،میں نے کہا مل گیا وہ ہیرا جس کے لیے مختلف شہروں کی سڑکیں چھان ماریں ، ۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن لاہور قلندر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سلمان ارشاد عنقریب پاکستان کی نمائندگی کرنے والا پہلا کشمیر ی بن جائے گا ۔
مزید خبریں :عماد کے سکینڈل کا اگلے روز ہی ڈراپ سین ہوگیا