انتہاپسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے:خواجہ سعد رفیق

انتہاپسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے:خواجہ سعد رفیق
انتہاپسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کلیدی کردار ہے:خواجہ سعد رفیق

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے ریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کمال جرات اور تدبر کے ساتھ امریکی پالیسی سازوں کو ان کی سرزمین پر آئینہ دکھایا، اسلامی انتہا پسندی کو ہوا دینے میں امریکی پالیسیوں کا کردارکلیدی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ”ڈومور“ کا مشورہ دینے والے امریکی حکمران دنیا میں فساد پھیلانے کے ذمہ دار ہیں ،پاکستانی قوم اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی عظیم قربانیوں کا اعتراف نہ کرنا شدید نا انصافی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ پر پلنے والی پی ٹی آئی قیادت دوسروں کو غدار کہنے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے ،عمران کی یہودی لابی سے مراسم کوئی راز کی بات نہیں،مسلم لیگ پاکستان کی نظریاتی لائن آف ڈیفنس ہے ۔

مزید خبریں :وفاقی حکومت نے عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

مزید :

قومی -