رنگ روڈ پر نجی ہسپتال کے باہر دھماکہ، 5افراد زخمی

رنگ روڈ پر نجی ہسپتال کے باہر دھماکہ، 5افراد زخمی
رنگ روڈ پر نجی ہسپتال کے باہر دھماکہ، 5افراد زخمی

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رنگ روڈ پرنجی ہسپتال کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے مطابق رنگ روڈ پر شنواری ٹاﺅن کے قریب نجی ہسپتال ایم ایم سی کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے طبی امداد کیلئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ دھماکہ بارودی مواد سے کیا گیا ہے تاہم ابھی شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ہسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے میں ہسپتال کا مالک اور اس کا بیٹا بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -