چیف جسٹس کا سرکاری ملازمتوں کیلئے این ٹی ایس کی فیس آدھی کرنے کا حکم

چیف جسٹس کا سرکاری ملازمتوں کیلئے این ٹی ایس کی فیس آدھی کرنے کا حکم
چیف جسٹس کا سرکاری ملازمتوں کیلئے این ٹی ایس کی فیس آدھی کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سرکاری ملازمتوں کیلئے ہونے والے این ٹی ایس ٹیسٹ کی فیس آدھی کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک طالبعلم کی طرف سے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا گیا تھا جس میں اس نے کہا تھا کہ جب بھی کوئی سرکاری نوکری آتی ہے تو اس کے ٹیسٹ کی بھاری فیس وصول کی جاتی ہے جو ایک بیروزگار شخص کیلئے ادا کرنا ممکن نہیں ہوتی۔
چیف جسٹس نے طالبعلم کے خط کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر حکم دیا کہ این ٹی ایس ٹیسٹ کی نصف فیس امیدواروں اور نصف متعلقہ محکموں یا وزارتوں سے وصول کی جائے۔ چیف جسٹس نے سیکرٹری سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اس حکم پر 6 ہفتوں میں عملدر آمد کراکے رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دے دیاہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -