رواں سال کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ،پھر یہ کبھی واپس نہیں آئے گی:شہباز شریف

رواں سال کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ،پھر یہ کبھی واپس نہیں آئے ...
رواں سال کے آخر تک لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا ،پھر یہ کبھی واپس نہیں آئے گی:شہباز شریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں بجلی بحران پر قابو پالیا، رواں سال کے آخر تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا، اس کے بعد لوڈشیڈنگ کبھی واپس نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا لوڈشیڈنگ کے باعث ملکی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، 3600 میگاواٹ بجلی کے 3 منصوبے چل رہے ہیں، جو رواں سال نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی ۔چینی کمپنی ایل این جی پاور پلانٹ کے معاہدہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے جھوٹ کا سلسلہ جاری رہا تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی، جھوٹ بول کر کس کا فائدہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کیا آپ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سب کرپٹ ہے، شاندار منصوبوں پر ہمارا نام نہ لیں مگر تعریف تو کریں۔ان کا کہنا تھا کہ رینٹل پاور منصوبے پر قوم کے اربوں روپے کا نقصان ہوا، آج کسی جماعت یا کسی اور پر تنقید کرنے نہیں آیا، ہمارے اوپر کمیشن لینے اور کرپشن کے الزام لگائے گئے، بجلی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت آپ کیوں بھول گئے، ہم پہلے پاکستانی بعد میں سیاستدان ہیں۔

مزید :

لاہور -