برطانوی آل راﺅنڈر بین سٹوکس کی لڑائی کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی، انہوں نے ایک منٹ میں مخالف شخص پر کتنے مکے برسائے؟ ویڈیو دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

برطانوی آل راﺅنڈر بین سٹوکس کی لڑائی کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی، انہوں نے ...
برطانوی آل راﺅنڈر بین سٹوکس کی لڑائی کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی، انہوں نے ایک منٹ میں مخالف شخص پر کتنے مکے برسائے؟ ویڈیو دیکھنے والوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

  

برسٹل (ڈیلی پاکستان آن لائن) مایہ ناز برطانوی آل راﺅنڈر بین سٹوکس کے جھگڑے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں برطانوی اپنے ’ہیرو‘ کھلاڑی کو مخالف شخص کے چہرے پر پے در پے مکے برساتا دیکھ کر ہکا بکا رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہے میرا پیار۔۔۔“ پاکستان کی محبت میں مبتلا ہونے والے تھیسارا پریرا نے اپنی اہلیہ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دی، پاکستانیوں کی ایک اور ”بھابھی“ سامنے آ گئی

ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعدان کیخلاف قانونی کارروائی متوقع ہے۔ یہ واقعہ پیر کی شب 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا تھا جس کی ویڈیو غیر ملکی خبر رساں ادارے ”دی سن“ کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 26 سالہ بین سٹوکس دو لوگوں پر مکے برسا رہے ہیں۔

واقعے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا مگر بعد ازاں مقدمہ درج کئے بغیر ہی انہیں رہا کر دیا گیا لیکن تفتیش تاحال جاری ہے۔ اس واقعے میں بین سٹوکس کیساتھ ساتھ ایلکس ہیلز بھی ملوث تھے۔اس جھگڑے کے بین سٹوکس نے جس 27 سالہ شخص کو مارا اس کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے وہ ہیرا باﺅلر مل گیا ہے جس کی ایک عرصے سے تلاش تھی “عاقب جاوید نے اعلان کردیا ،یہ باولر کون ہے ؟جان کر ہر پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے گا

انگلش کرکٹ بورڈ نے دونوں کھلاڑیوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے اگلے ون ڈے میچ کیلئے باہر کردیا تھا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -