ابو ظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کے 419رنز کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنا لیے

ابو ظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کے 419رنز کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 64رنز ...
ابو ظہبی ٹیسٹ: سری لنکا کے 419رنز کے جواب میں پاکستان نے بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنا لیے

  

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام تک بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنا لیے، سمیع اسلم31جبکہ شان مسعود 30رنز بناکر ناٹ آﺅٹ ہیں، اس سے قبل سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 419رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہے میرا پیار۔۔۔“ پاکستان کی محبت میں مبتلا ہونے والے تھیسارا پریرا نے اپنی اہلیہ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دی، پاکستانیوں کی ایک اور ”بھابھی“ سامنے آ گئی

تفصیلات کے مطابق شیخ زید سٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سری لنکن ٹیم 419رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی، جواب میں پاکستان نے اپنی اننگ کا آغاز کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 64رنز بنا لیے، سمیع اسلم 31جبکہ شان مسعود 30رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے قبل سری لنکن ٹیم نے 227 رنز 4 کھلاڑی آﺅٹ سے دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا تو نیروشن ڈیکویلا اور چندی مل نے پاکستانی باﺅلرز کی خوب خبر لی۔ چندی مل نے اپنے کیرئیر کی نوویں سنچری داغ کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کر دی۔ کپتان دینیش چندی مل نے نا قا بل شکست 155رنزبنائے،نیروشن ڈیکویلا نے بھی عمدہ کھیل پیش کیا اور 83 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے ،کرونا رتنے بھی بدقسمت رہے اور نروس نائینٹیز کا شکار ہو کر 93 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئے۔ جے کے سلوا بھی کچھ دیر ہی مزاحمت کر سکے اور صرف 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ لاہیرو تھیرامانے 0 اور مینڈس نے 10 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے اس جگہ ملنے آﺅ کیونکہ ۔۔۔“ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو بلایا تو وہاں اس کے دوست بھی موجود تھے، اس کے بعد کیا ہوا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی کانپ اٹھا

پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ اورمحمد عباس نے 3,3کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، جبکہ حسن علی نے 2شکار کیے اور حارث سہیل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا، محمد عامر کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

مزید :

کھیل -