”ہمارا تو اپنا وزیراعظم ہی۔۔۔“ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج کو آئینہ دکھا دیا، پاکستان کے دہشت گرد پیدا کرنے سے متعلق بیان پر ایسی بات کہہ دی کہ پورا بھارت ”جل بھن“ گیا

”ہمارا تو اپنا وزیراعظم ہی۔۔۔“ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیر خارجہ سشما ...
”ہمارا تو اپنا وزیراعظم ہی۔۔۔“ کنگنا رناوت نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سووراج کو آئینہ دکھا دیا، پاکستان کے دہشت گرد پیدا کرنے سے متعلق بیان پر ایسی بات کہہ دی کہ پورا بھارت ”جل بھن“ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی گھٹیا سوچ اور پاکستان مخالف پراپیگنڈے پر بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اپنے ہی وزیراعظم کیخلاف میدان میں آ گئی ہیں اور وزیر خارجہ کو آئینہ دکھاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی ہے کہ پورا بھارت ہی ”جل بھن“ کر رہ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہے میرا پیار۔۔۔“ پاکستان کی محبت میں مبتلا ہونے والے تھیسارا پریرا نے اپنی اہلیہ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دی، پاکستانیوں کی ایک اور ”بھابھی“ سامنے آ گئی
کنگنا رناوت نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ” سووراج کہہ رہی ہیں کہ بھارت انجینئر پیدا کر رہے ہیں اور پاکستان دہشت گرد، یہ مضحکہ خیز ہے۔ جبکہ ہمارا اپنا وزیراعظم ہی دہشت گردی ہے اور ان کا وزیراعظم ایک انجینئر ہے۔“

اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹ میں روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند نہ کرنے کو بھی شرمناک قرار دیا تھا اور کہا تھا ”پوری دنیا روہنگیا مسلمانوں کیخلاف آواز بلند کررہی ہے، ماسوائے بھارت کے۔ ہم ایک ایسے شخص سے اور توقع بھی کیا کر سکتے ہیں جس نے خود بہت سارے مسلمانوں کو قتل کیا ہو۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے اس جگہ ملنے آﺅ کیونکہ ۔۔۔“ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو بلایا تو وہاں اس کے دوست بھی موجود تھے، اس کے بعد کیا ہوا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی کانپ اٹھا

کنگنا رناوت کا غصہ یہیں پر ختم نہیں ہوا بلکہ انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو دہشت گردوں کا باپ بھی قرار دیا اور لکھا ”مجھے نہیں پتہ کہ بھارت دہشت گردی کی ماں ہے لیکن ہندو انتہاءپسند مودی یقینی طور پر دہشت گردوں کا باپ ہے۔“

مزید :

تفریح -