آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی تحریک کو لا حاصل قرار دے دیا

آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے پی ٹی ...
آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی تحریک کو لا حاصل قرار دے دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی تبدیلی کی تحریک کو لا حاصل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے ایسا ایشو چھیڑا گیا ہے جس کی ضرورت نہیں تھی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تبدیلی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری سرگرم ہوگئے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے طلب کیے گئے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سر جوڑ کر بیٹھ گئے ۔پارٹی رہنماو¿ں سے مشاورت کے دوران اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کی پی ٹی آئی کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ آصف زرداری نے پی ٹی آئی کی تحریک کو لاحاصل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کا ایسا ایشو چھیڑا گیا جس کی ضرورت نہیں تھی تاہم پہلے بھی اس قسم کے کئی معاملات کا مقابلہ کیا اور اب بھی کریں گے۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق اس دوران آصف علی زرداری اور خورشید شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قومی احتساب بیوروکے چیرمین کی تعیناتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید خبریں :”میرا وہ دوست نوازشریف سے ملنے گیاتوانہوں نے اس کی مرسڈیز گاڑی اپنے پاس ہی رکھ لی کیونکہ ۔۔۔“

مزید :

قومی -