بین سٹوکس کو جھگڑا کرنے پر بڑی سزا مل گئی، ایسی چیز سے محروم کر دیا گیا جس کا افسوس پوری زندگی نہیں ختم ہو گا

بین سٹوکس کو جھگڑا کرنے پر بڑی سزا مل گئی، ایسی چیز سے محروم کر دیا گیا جس کا ...
بین سٹوکس کو جھگڑا کرنے پر بڑی سزا مل گئی، ایسی چیز سے محروم کر دیا گیا جس کا افسوس پوری زندگی نہیں ختم ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جھگڑے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کو بین الاقوامی کرکٹ سے معطل کر دیا ہے جس کے باعث دونوں کی آسٹریلیا کیخلاف مشہور زمانہ ایشز سیریز میں شمولیت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”یہ ہے میرا پیار۔۔۔“ پاکستان کی محبت میں مبتلا ہونے والے تھیسارا پریرا نے اپنی اہلیہ کی تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کر دی، پاکستانیوں کی ایک اور ”بھابھی“ سامنے آ گئی
انگلش ٹیسٹ ٹیم کے وائس کپتان بین سٹوکس کا لڑائی کے دوران ہاتھ بھی زخمی ہوا لیکن اس کے باوجود انہیں ایشز سیریز کیلئے بدھ کے روز اعلان کردہ 16 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔ اس جھگڑے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا جس کے باعث رات حوالات میں گزارنا پڑی۔

بعدازاں کسی بھی قسم کی کارروائی کے بغیر ہی انہیں رہا بھی کر دیا گیا ہے لیکن معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اب ویڈیو سامنے آنے کے بعد ان کیخلاف قانونی کارروائی کا قوی امکان ہے۔
منگل کے روز ای سی بی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مزید نوٹس تک بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کو انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے بارے میں نہیں سوچا جائے گا۔
واضح رہے کہ آج انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا جانا ہے جس کے بعد 23 نومبر سے ایشز سیریز شروع ہو گی۔
ای سی بی کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈریو سٹراس اس معاملے کو کرکٹ ڈسپلن کمیشن میں بھیجیں گے اور دونوں کھلاڑیوں پر پابندی کی سفارش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے اس جگہ ملنے آﺅ کیونکہ ۔۔۔“ لڑکے نے اپنی گرل فرینڈ کو بلایا تو وہاں اس کے دوست بھی موجود تھے، اس کے بعد کیا ہوا؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو دیکھ کر ہر کوئی کانپ اٹھا
بورڈ کے بیان میں کہا گیا ”مزید نوٹس تک بین سٹوکس اور ایلکس ہیلز کو انٹرنیشنل میچوں کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ دونوں سے 25ستمبر بروز پیر برسٹل میں ہونے والے واقعے کی تحقیقات ہوں گی۔ ای سی بی چیئرمین کولن گریوز کے مکمل حمایت یافتہ یہ فیصلے جھگڑے کے واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد کئے گئے ہیں۔“

مزید :

کھیل -