مہاجرین کی سمگلنگ میں ملوث بلغارین خاتون سیاستدان کو3سال قید

مہاجرین کی سمگلنگ میں ملوث بلغارین خاتون سیاستدان کو3سال قید
مہاجرین کی سمگلنگ میں ملوث بلغارین خاتون سیاستدان کو3سال قید

  

صوفیہ(این این آئی)بلغاریہ کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والی سیاستدان انیلیا ولیوَوا کو مہاجرین کی سمگلنگ میں ملوث ہونے کے جرم میں3سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

جنسی تسکین کیلئے بنایا گیا روبوٹ جب نمائش میں پیش کیا گیا تو موقع پر موجود مَردوں نے سرعام ہی اس کے ساتھ کیا شرمناک ترین کام کردیا؟ جان کر دنیا کے تمام روبوٹ کانپ اُٹھیں گے

غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق بلغاریہ کے حکام نے بتایاکہ ملک کی الٹرا نیشلسٹ پارٹی ’نیشنل فرنٹ فار سالویشن آف بلغاریہ(این ایف ایس بی) سے تعلق رکھنے والی خاتون سیاستدان انیلیا ولیوَوا کو معطلی کی سزا سنائی ہے۔خاتون پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ مہاجرین کی ملک آمد کی مخالفت کرنے والی سیاسی پارٹی کی اس رکن نے 2 شامی اور3 عراقیوں کو غیر قانونی طور پر بلغاریہ لانے کی کوشش کی تھی لیکن جب انہیں گرفتار کیا گیا تھا تو وہ 2 کاروں کے ایک قافلے میں مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے ان 5مہاجرین کو ملک میں لا چکی تھیں۔ تاہم انہیں ملکی سرحدوں میں داخل ہونے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔ بلغاریہ کے شہر پلووَدیف کی ایک عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمہ نے مہاجرین کو غیر قانونی طور پر سربیا سے مغربی یورپ لانے کی کوشش کی۔

مقامی میڈیا کے مطابق انیلیا ولیوَوا اور دیگر 5 مجرمان کو اس مقدمے میں قصوروار قرار دیتے ہوئے 3سال کی معطل سزائے قید کے علاوہ5 ہزار یورو کا جرمانہ بھی عائدکیا گیا ہے جبکہ اس کیس کے منظر عام پر آنے کے بعد انیلیا ولیوَوا نے اپنی سیاسی پارٹی کے ایک اہم عہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -