شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں جنگ مسلط کے پوسٹرز آویزاں
پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا پر جنگ مسلط کردی گئی ہے،دشمن کے دانت کھٹے کرنے کی تیاری کریں، جنگ سے پہلے شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے۔
مہاجرین کی سمگلنگ میں ملوث بلغارین خاتون سیاستدان کو3سال قید
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا نے پراپیگنڈا وار شروع کرتے ہوئے 50 کی دہائی میں کوریائی جنگ کے دوران امریکی فوجیوں کی مبینہ بربریت کی منظر کشی کردی ۔آویزاں پوسٹرزمیں شمالی کوریائی شہریوں کو زندہ جلاتے ہوئے، کمسنوں کو کنویں میں پھینکتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔شمالی کوریامیں لگائے پوسٹرکامتن ہے کہ امریکاسے عظیم اورفیصلہ کن جنگ ہونیوالی ہے۔ا س کے علاوہ ان پوسٹرز میں وائٹ ہاوس پرمیزائلوں کی بارش کریں گے کی بھی تحریر موجود ہے۔