سندھ رینجرز نے مختلف وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

سندھ رینجرز نے مختلف وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار
سندھ رینجرز نے مختلف وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ رینجرز نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 2ملزم کاشف علی عرف انڈہ اور محمد نوید عرف برگر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایم کیوایم ہمارے ساتھ حکومت میں بھی رہی اوراپوزیشن بھی کرناچاہتی ہے:قمرزمان کائرہ

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے2 ملزمان گرفتارکر لئے ہیں۔محمود آباد سے ملزم محمدنویداحمد برگر کوگرفتارکیاگیا،ملزم محمدنویداحمدبرگر کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے اور وہ ہوائی فائرنگ،پارٹی پرچم لگانے،فطرہ اورکھالیں چھیننے میں ملوث تھا۔ دوسری کارروائی کے دوران رینجرز نے

سرجانی سے ملزم کاشف علی عرف انڈہ گرفتارکیا، ملزم کاشف علی عرف انڈہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ رینجرز نے دونوں:ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکیا ہے۔

مزید :

کراچی -