لیبیا میں تازہ امریکی فضائی حملے،داعش کے 26جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

لیبیا میں تازہ امریکی فضائی حملے،داعش کے 26جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ
لیبیا میں تازہ امریکی فضائی حملے،داعش کے 26جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (این این آئی)امریکی فوج نے کہاہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے لیبیا میں شدت پسند گروپ ’داعش‘ کے ٹھکانوں پر تازہ فضائی حملے کیے جن کے نتیجے میں 26 جنگجو ہلاک اور70 زخمی ہوگئے۔

شمالی کوریا کے مختلف شہروں میں جنگ مسلط کے پوسٹرز آویزاں
عرب ٹی وی کے مطابق امریکی فوج کی افریقن کمانڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ تازہ حملے جنوب مشرقی شہر سرت سے 161 کلو میٹر دور کئے گئے اور حملوں سے قبل امریکی فوج نے لیبیا کی قومی حکومت سے رابطہ کرکے اسے اعتماد میں لیا تھا،حملوں کے باعث داعش کے 26جنگجو موقع پر ہلاک اور 70زخمی ہوگئے ۔ یہی نہیں امریکی فوج کی جانب سے یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ داعش لیبیا کے صحرائی علاقوں میں ایک بڑا لشکر تشکیل دینے کی کوشش کررہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی فوج کی جانب سے لیبیا میں تازہ حملے ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد دوسری کارروائی ہے جبکہ ایک ہفتہ قبل بھی امریکی فوج نے لیبیا میں فوجی کارروائی کے دوران ڈیڑھ درجن داعشی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔