کبھی بھی اپنے گندے کپڑے اُتارنے کے بعد انہیں بستر پر نہ رکھیں کیونکہ ان میں۔۔۔ سائنسدانوں نے وارننگ دے دی، آپ بھی اس سنگین ترین مسئلے سے بچنا چاہتے ہیں تو عمل کریں

کبھی بھی اپنے گندے کپڑے اُتارنے کے بعد انہیں بستر پر نہ رکھیں کیونکہ ان ...
کبھی بھی اپنے گندے کپڑے اُتارنے کے بعد انہیں بستر پر نہ رکھیں کیونکہ ان میں۔۔۔ سائنسدانوں نے وارننگ دے دی، آپ بھی اس سنگین ترین مسئلے سے بچنا چاہتے ہیں تو عمل کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ اپنے گندے کپڑے اتار کر بستر پر چھوڑ دیتے ہیں تو اس عادت کو فوراً تبدیل کرلیجئے کیونکہ ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بستر کی چادر میں پائے جانے والے جراثیم اور پسو فوراً سے پہلے گندے کپڑوں میں منتقل ہو جاتے ہیں۔
یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے سائنسدانوں نے اس تحقیق کیلئے ایک کمرے میں میلے کپڑوں کا ڈھیر رکھ چھوڑا جبکہ اس کے پاس ہی اجلے کپڑوں کا ایک ڈھیر بھی رکھا اور دو دن تک کمرے کو بند کردیا۔ اس کے بعد کپڑوں کا معائنہ کرنے پر معلوم ہوا کہ میلے کپڑوں میں ان جراثموں اور پسوﺅں کی بہتات تھی جو عام طور پر بستر کی چادر میں پائے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس اجلے کپڑے جراثیموں سے محفوظ تھے۔

’ریسٹورنٹ میں گلاس پر لگا لیموں کا ٹکڑا کبھی غلطی سے بھی اپنے مشروب میں نہ ڈالیں کیونکہ اس میں۔۔۔‘ ماہرین نے سخت ترین وارننگ جاری کردی
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے میلے کپڑوں کوکمرے میں چھوڑنا ہی چاہتے ہیں تو انہیں کسی لفافے میں اچھی طرح بند کرکے رکھیں تاکہ ان میں جراثیم منتقل نہ ہوں، یا کم از کم انہیں بستر پر نہ چھوڑیں۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے سائنسدان ڈاکٹر ولیم ہینٹلے کا کہنا تھا کہ بستر کی چادر میں پائے جانے والے پسو ایک عام مسئلہ ہے اور خصوصاً ہوٹلوں میں بستر کی چادر پر ان کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے۔ اگر آپ کسی ہوٹل میں قیام کریں، چاہے یہ بہت اچھا اور مہنگا ہوٹل ہی کیوں نہ ہو، تو اپنے میلے کپڑے کبھی بھی بستر پر نہ چھوڑیں کیونکہ بستر کی چادر میں پائے جانے والے پسو تیزی کے ساتھ آپ کے کپڑوں میں گھر کرلیتے ہیں۔ اگر آپ ان کپڑوں کو لفافے میں بند کرکے رکھیں گے تو یہ پسوﺅں سے محفوظ رہیں گے۔ اس طرح آپ باہر کے جراثیموں اور پسوﺅں کو اپنے ساتھ گھر لانے سے بھی محفوظ رہیں گے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -