’وفات پانے والے پلے بوائے میگزین کے بانی ویاگرا بہت زیادہ استعمال کرتے تھے جن کی وجہ سے اُن کی۔۔۔‘ ڈاکٹر نے مَردانہ کمزوری کی دوائی کا ایسا نقصان بتادیا کہ آپ اسے ہاتھ لگانے سے ہی گھبرائیں گے

’وفات پانے والے پلے بوائے میگزین کے بانی ویاگرا بہت زیادہ استعمال کرتے تھے ...
’وفات پانے والے پلے بوائے میگزین کے بانی ویاگرا بہت زیادہ استعمال کرتے تھے جن کی وجہ سے اُن کی۔۔۔‘ ڈاکٹر نے مَردانہ کمزوری کی دوائی کا ایسا نقصان بتادیا کہ آپ اسے ہاتھ لگانے سے ہی گھبرائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک)گزشتہ روز دنیا سے رخصت ہونے والے، فحش میگزین پلے بوائے کے بانی ہو ہیفنر کی شرمناک زندگی کے بارے میں بہت سی باتیں دنیا جانتی ہے لیکن وہ جنسی طاقت کی دوا ویاگرا کے کتنے شوقین تھے اور اس شوق کی وجہ سے انہیں کیسے دن دیکھنے پڑے، یہ بات پہلی دفعہ سامنے آئی ہے۔
میل آن لائن کے مطابق ہو ہیفنر کی بیوہ کرسٹل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ویاگرا بہت زیادہ استعمال کرتے تھے جس کی وجہ سے ان کی سماعت بری طرح متاثر ہو گئی تھی، خصوصاً ایک کان سے تو بالکل سنائی نہیں دیتا تھا۔ اسی طرح ہو ہیفنر کی ایک سابقہ محبوبہ کریسا شینن نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ویاگرا کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت ختم ہو گئی تھی۔ اگرچہ وہ سننے کیلئے آلہ سماعت استعمال کرتے تھے لیکن اس کے باوجود ٹھیک طرح سے نہیں سن پاتے تھے۔ شینن کا کہنا تھا کہ ہو ہیفنر سے بات کرنے والوں کو اس کے قریب جھک کر بات کرنا پڑتی تھی کیونکہ وہ سماعت کمزور ہونے کی وجہ سے بات کو پوری طرح سمجھ نہیں پاتے تھے۔

’ہم نے تمہاری دوست کو اغواءکرلیا ہے، فوری تاوان ادا کردو‘ آدمی کو اپنی معروف ماڈل دوست کے انگوٹھے کے ساتھ خط موصول، لیکن پھر پولیس نے اغواءکاروں کے اڈے پر چھاپہ مارا تو ایسا منظر کہ پولیس والوں نے کبھی خوابوں میں بھی تصور نہ کیا تھا
ویاگرا کے اس نقصان کے متعلق اس سے پہلے 2007ءمیں کی جانے والی ایک تحقیق میں بھی خبردار کیا جا چکا ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویاگرا کی وجہ سے سماعت ہی متاثر نہیں ہوتی بلکہ کانوں میں شور سنائی دینے کا مسئلہ بھی پیدا ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے دوسروں کی بات سمجھنا بہت مشکل ہوجاتا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ویاگرا کی وجہ سے سماعت متاثر ہونے کا مسئلہ صرف عمر رسیدہ افراد میں ہی نہیں پایا جاتا بلکہ نوجوان افراد بھی اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ا گرچہ اس مسئلے کی وجوہات کا ابھی تک پوری طرح علم نہیں ہو سکا تاہم سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ویاگرا کی وجہ سے کانوں کی جانب خون کا دباو غیر معمولی حد تک بڑھ جانے کی وجہ سے سماعت متاثر ہوتی ہے۔
ویاگرا سے ملتی جلتی ادویات سیالیس اور لویٹرا استعمال کرنے والوں میں بھی سماعت متاثر ہونے کی شکایت عام دیکھنے کو ملتی ہے۔ صرف سماعت ہی نہیں بلکہ جنسی طاقت کی ادویات سے بصارت بھی متاثر ہوسکتی ہے جبکہ نظام انہظام کا متاثر ہونا، شدید سردرد، اور سرچکرانے یا بے ہوش ہونے جیسے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -