بھارت میں خاتون کے ساتھ23افراد کی اجتماعی زیادتی ،6ملزمان گرفتار

بھارت میں خاتون کے ساتھ23افراد کی اجتماعی زیادتی ،6ملزمان گرفتار
بھارت میں خاتون کے ساتھ23افراد کی اجتماعی زیادتی ،6ملزمان گرفتار

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کوئی نئی بات نہیں ہے، روزانہ درجنوں خواتین کے ساتھ انسانیت سوز مظالم کئے جاتے ہیں، اکثر خواتین خوف اور ڈر کی وجہ سے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو برداشت کر جاتی ہیں، لیکن اس کے باوجودتواتر کے ساتھ واقعات منظر عام پرآ تے رہتے ہیں۔ نئی دہلی کی ایک خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کرائی کہ اسے گاڑی میں اغوا کیا گیا اور 23افراد نے اجتماعتی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے 6افراد کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ باقیوں کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔

سندھ رینجرز نے مختلف وارداتوں میں ملوث 2ملزمان گرفتار

دہلی کی رہائشی خاتون نے پولیس میں رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ دن اڑھائی بجے سڑک کنارے کھڑی تھی کہ دو آدمی اپنی بولیرو گاڑی پر آئے اور مجھے لفٹ دینے کا کہا ، میرے انکار کرنے پر انہوں نے مجھے زبردستی اپنی گاڑی میں دھکیل دیا ، مجھے اغوا کرنے کے بعد وہ لوگ مجھے اپنے گاﺅں لے گئے اور مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ اس کے بعد انہوں نے اپنے دوستوں کو ٹیلی فون کئے اور سب نے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی، تقریبا4بجے انہوں نے مجھے موٹر سائیکل پر بٹھایا اور دوبارہ اسی جگہ چھوڑ دیا جہاں سے مجھے اغواءکیا گیا تھا۔ خاتون نے پولیس کو دو آدمیوں کے نام بتائے جبکہ چند آدمیوں کے موبائل نمبرز اور اس موٹر سائیکل کا نمبر بھی بتایا جس پر اسے دوبارہ چھوڑا گیا تھا ۔ ان ثبوتوں کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے6افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -