یہ نوجوان ہسپتال میں لڑکیوں والی ’ہیلز‘ پہن کر کیوں پھررہا ہے؟ وجہ ایسی کہ پوری دنیا کی لڑکیاں اس کے پیار میں پاگل ہوگئیں، جان کر آپ بھی داد دیں گے

یہ نوجوان ہسپتال میں لڑکیوں والی ’ہیلز‘ پہن کر کیوں پھررہا ہے؟ وجہ ایسی کہ ...
یہ نوجوان ہسپتال میں لڑکیوں والی ’ہیلز‘ پہن کر کیوں پھررہا ہے؟ وجہ ایسی کہ پوری دنیا کی لڑکیاں اس کے پیار میں پاگل ہوگئیں، جان کر آپ بھی داد دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(نیوز ڈیسک) عاشق اپنے محبوب کا دل جیتنے کے لئے کیلئے کبھی آسمان سے تارے توڑ کر لانے کا دعوٰی کرتے ہیں تو کبھی پتھروں کا سینہ چیر کر نہریں بہانے کے دعوے کرتے نظر آتے ہیں، لیکن ایک چینی نوجوان نے محض اونچی ایڑی والی جوتی پہن کر صرف اپنی محبوبہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی لڑکیوں کے دل جیت لئے ہیں۔
میل آن لائن کے مطابق نئے زمانے کی یہ عشقیہ داستان چین کے شاپنگبا ڈسٹرکٹ کے علاقے چانگ کنگ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی ہے، جس کی محبوبہ کے پاﺅں اونچی ایڑی والے جوتوں کی وجہ سے دکھنے لگے تو اس نے اپنے چپٹے تلوے والے جوتے اتار کر اسے پہنا دئیے اور خود اس کے اونچی ایڑی والے جوتے پہن کر اس کے ساتھ پھرتا رہا۔

فلپائن میں نوکری کے دوران اونچی ہیل پہننے کی شرط ختم
رپورٹ کے مطابق یہ نوجوان جوڑا چانگ کنگ کے شن کیاﺅ ہسپتال گیا تھا جہاں لڑکی کو اونچی ایڑی والے جوتے کی وجہ سے خاصی مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ نوجوان سے اس کی تکلیف دیکھی نہ گئی اور اس نے اپنے جوتے اتار کر اسے پہنائے اور خود اس کے جوتے پہن لئے۔ ان کی ویڈیو بنانے والی خاتون نے بتایا کہ جب لڑکے نے اپنی محبوبہ سے جوتے تبدیل کئے اور خود گلابی رنگ کے اونچی ایڑی والے جوتے پہنے تو ہر کوئی دلچسپی سے انہیں دیکھ رہا تھا۔ لڑکے نے آس پاس موجود لوگوں کی نظروں کو نظر انداز کرتے ہوئے زنانہ جوتے پہنے اور پھر اسی حالت میں لڑکی کے ساتھ ساتھ پھرتا رہا۔


ان کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آئیں تو انہیں دیکھنے والے انٹرنیٹ صارفین لڑکے کی اپنی محبوبہ کیلئے محبت سے بہت متاثر ہوئے۔ ان کی تصاویر کو 50 ہزار سے زائد مرتبہ لائیک کیا گیا ہے جبکہ انٹرنیٹ صارفین نے اپنے جذبات کے اظہار کیلئے 10 ہزار سے زائد مرتبہ ان تصاویر پر تبصرہ بھی کر چکے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -