’اوبھائی اُٹھو! کیا تمہیں پتہ ہے کہ۔۔۔‘ آدھی رات کو گھر میں سوئے نوجوان کو اجنبی نے نیند سے اُٹھادیا اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی جو وہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

’اوبھائی اُٹھو! کیا تمہیں پتہ ہے کہ۔۔۔‘ آدھی رات کو گھر میں سوئے نوجوان کو ...
’اوبھائی اُٹھو! کیا تمہیں پتہ ہے کہ۔۔۔‘ آدھی رات کو گھر میں سوئے نوجوان کو اجنبی نے نیند سے اُٹھادیا اور ساتھ ہی ایسی بات کہہ دی جو وہ کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچ سکتا تھا، جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  

اوٹاوا (نیوز ڈیسک) نشے میں دھت افراد سے مضحکہ خیز حرکات کا سرزد ہونا کوئی انوکھی بات نہیں ہے لیکن کینیڈا سے تعلق رکھنے والے ایک نشئی لڑکے نے تو حد ہی کردی۔ وہ بکثرت شراب نوشی کرکے ایسا دیوانہ ہوا کہ اپنے گھر کی بجائے کسی اور کے گھر میں جا گھسا اور کھلے دروازوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیدھا ایک بیڈ روم میں گیا اور بستر پر گرتے ہی مدہوش ہو گیا۔ جب گھر کا اصل مالک واپس آیا تو اپنے بیڈ روم میں ایک اجنبی لڑکے کو سوتا دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس نے اپنا موبائل فون نکالا اور اس حیرتناک منظر کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کا مالک اس لڑکے کو ہلاتے ہوئے کہتا ہے ”کیا تمہیں خبر ہے کہ تم کہاں ہو؟ ارے بھائی اٹھو! تم غلط گھر میں آگئے ہو اور تم میرے بستر میں سوئے ہوئے ہو۔“ دوسری جانب نشے میں دھت لڑکے کو ہوش ہی کہاں تھا۔ وہ بمشکل آنکھیں کھولتا ہے اور کہتا ہے ”میں سونا چاہتا ہوں۔ مجھے تنگ مت کرو۔“ اس بات پر گھر کا مالک مزید حیران ہوتے ہوئے اسے کہتا ہے ”نہیں لڑکے! تم میرے بستر میں لیٹے ہوئے ہو۔ تم میرے گھر آگئے ہو، تمہیں یہاں سونے کی اجازت نہیں ہے۔“ اس بات پر نشئی لڑکا برہم ہوجاتا ہے اور کہتا ہے ”کیا بکواس ہے! میں اپنے ہی بستر میں ہوں۔ مجھے سونے دو!“

’’میرے سامنے کپڑے تبدیل کرو‘‘ پاکستانی لڑکی ٹیکسی میں بیٹھی تو آگے سے ڈرائیور نے کیا شرمناک ترین حرکت کر دی؟ جان کر لڑکیاں ٹیکسیوں سے ہی گھبرانے لگیں

اس بدتمیزی کے باوجود گھر کا مالک ناراض نہیں ہوتا اور کمال شائستگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہتا ہے ”اُٹھو لڑکے، اُٹھو! یہ تمہارا گھر نہیں ہے اور نہ ہی یہ تمہارا بستر ہے۔ اب اٹھ بھی جاﺅ!“

نشئی لڑکا ذرا سا سا ہوش میں آتا ہے اور اُٹھ کر ادھر اُدھر دیکھتے ہوئے کہنے لگتا ہے”میرے جوتے کہاں ہیں؟ کیا میں واقعی اپنے کمرے میں نہیں ہوں؟“ گھر کا مالک اسے سہارا دے کر اٹھاتا ہے اور اپنے ساتھ سیڑھیوں سے نیچے لاتا ہے۔ تب لڑکے کو اردگرد کا ماحول دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ واقعی اپنے گھر میں نہیں ہے لیکن نشے کے باعث اس کی آنکھیں پھر سے بند ہونے لگتی ہیں۔ اس کی یہ حالت دیکھ کر گھر کا مالک بھی کمال شفقت کا مظاہرہ کرتا ہے۔ وہ اسے گھر سے نکالنے کی بجائے دوسرے کمرے میں لیجا کر بستر پر لٹا دیتا ہے، جہاں وہ ایک بار پھر گہری نیند میں غرق ہو جاتا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین اس ویڈیو کو دیکھ کر بے حد محظوظ ہوئے ہیں، اور بہت حیران بھی۔ جہاں ایک جانب لوگ اس لڑکے کی حماقت اور مدہوشی پر حیران ہیں تو وہیں گھر کے مالک کی ناقابل یقین برداشت اور فیاضی کو بھی داد دے رہے ہیں۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے اس کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ”ارے یار! یہ تو بہت ہی شائستہ آدمی ہے۔ اس نے لڑکے کو اپنے گھر میں رات گزارنے کی بھی اجازت دے دی۔“ ایک اور صارف کا کہنا تھا ”میں نے اس جیسے ٹھنڈے مزاج کا آدمی کبھی نہیں دیکھا۔ اس کی جگہ میں ہوتا تو غصے سے پاگل ہوجاتا۔ “ ایک اور صارف نے لکھا ”یہ بہت ہی شریف آدمی ہے بھئی!کیسا نرم مزاج پایا ہے اس نے۔غصہ کرنے کی بجائے لڑکے کو دوسرے کمرے میں لیجا کر سلا دیا ہے۔ کیا بات ہے!“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -