افغانستان، مسجد کے باہر خود کش حملہ،4افراد جاں بحق،16زخمی

افغانستان، مسجد کے باہر خود کش حملہ،4افراد جاں بحق،16زخمی
افغانستان، مسجد کے باہر خود کش حملہ،4افراد جاں بحق،16زخمی

  

کابل (ڈیلی پاکستان آن لائن)افغانستان کے دارلحکومت میں ایک خود کش حملہ آور نے حسینیہ مسجد کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے باعث 4افراد جاں بحق جبکہ16افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

لیبیا میں تازہ امریکی فضائی حملے،داعش کے 26جنگجوہلاک کرنے کا دعویٰ

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں حسینیہ مسجد کے قریب ہونے والا یہ حملہ اس وقت ہوا جب نمازِ جمعہ کے بعد نمازی گھروں کو لوٹ رہے تھے،خود کش حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک جب کہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے قبل بم حملہ آور مسجد کے باہر چرواہے کے بھیس میں بھیڑیں چَرا رہا تھا۔تاحال کسی بھی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -